خطبات محمود (جلد 26) — Page 118
+1945 118 خطبات محمود کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے نعوذ باللہ ایک جھوٹے آدمی کو کھڑا کر دیا تا کہ وہ عرب سے شرک کو دور کر دے، تاکہ وہ جہالت اور گمراہی کو دور کر دے، تاکہ وہ فساد کو دور کر دے، تاکہ وہ عرب سے عورتوں پر جو ظلم ہوتے ہیں اُن کو مٹادے، تاکہ وہ عرب سے بچوں کے قتل کو مٹا دے، تا کہ وہ عرب سے دوسری بد رسوم کو دور کر دے۔اور جب نَعُوذُ بِاللہ جھوٹا مدعی یہ تمام کام کر چکا تو پھر خدا تعالیٰ نے اپنے سچے نبیوں مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی وغیرہ کو بھیجنا شروع کر دیا۔جب ملک میں بغاوت ہوتی ہے تو اسی وقت بادشاہ کی طرف سے جرنیل آیا کرتے ہیں۔شاہی جرنیل اُس وقت نہیں آیا کرتے جب بغاوت فرو ہو چکی ہو اور امن قائم ہو چکا ہو۔تو کسی مدعی کی طرف سے اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ابتدائی زمانہ میں دعویٰ کیا جاتا تو ایک انسان کے دل میں یہ خیال پیدا ہو سکتا تھا کہ شاید یہ سچا ہو ، شاید خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کی اصلاح کے لئے اسی کو بھیجا ہو۔مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کام کر لیا جو کام خدا چاہتا تھا اور اس کے دین کی جڑیں مضبوطی کے ساتھ قائم کر دیں تو کچھ اور لوگ اٹھے کہ ہم کو بھی خدا تعالیٰ نے بھیجا ہے۔کوئی پوچھے تم کو کس لئے بھیجا ہے ؟ کام تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کر چکے ہیں اب وہ کونسی کمی رہ گئی تھی جس کو پورا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے تم کو بھیجا ہے۔تو ان کا اُس ابتدائی زمانہ میں ظاہر نہ ہونا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خدا کی طرف سے نہیں تھے۔یا تو یہ ہوتا کہ کوئی مدعی کھڑا ہو کر یہ بتاتا کہ اسلام نے یہ یہ خرابیاں پیدا کر دی ہیں اور وہ یہ ثابت کرتا کہ عرب کی حالت اسلام سے پہلے اچھی تھی محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ظاہر ہونے سے خراب ہو گئی۔اگر ایسا ہو تا تو پھر وہ یہ کہہ سکتے تھے کہ عرب کی حالت پہلے سے بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے اس لئے خدا نے مسیلمہ کو یا اسود عنسی کو یا کسی اور کو بھیجا تا کہ وہ اس خرابی کی اصلاح کرے مگر جب وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ عرب کی حالت کیا سیاسی لحاظ سے اور کیا علمی لحاظ سے اور کیا اخلاقی لحاظ سے اور کیا روحانی لحاظ سے پہلے سے بہتر ہو چکی ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے سچے نبی کو بھیجنے کے لئے انتظار کیوں کیا؟ پس وقت کے لحاظ سے ان کا دعویٰ بالبداہت جھوٹا تھا۔اگر کسی اور نے آنا ہوتا تو وہ آتا اور آکر یہ کہتا کہ یہ جھوٹا ہے میں سچا ہوں۔اس نے آکر خرابی پیدا کر دی میں اب اصلاح ا