خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 70

+1945 70 خطبات محمود پر روکیں پیدا ہو رہیں ہیں۔کاغذ تو موجود ہے باقی کاموں کے متعلق کو شش ہو رہی ہے۔امید ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اپریل، مئی یا حد جون تک یہ جلد شائع ہو جائے گی۔اس کے بعد جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر اعلان کیا تھا میرا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اسی سال پہلی جلد بھی جو آدھی باقی ہے مکمل کر کے شائع کر دی جائے۔اس کے بعد میں جماعت کو تحریک جدید کی طرف پھر توجہ دلاتا ہوں گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ اب جو جمعہ آئے گا اس جمعہ کے خطبہ میں تحریک جدید کی تحریک کرنا بے فائدہ ہو گا کیونکہ وہ خطبہ وقت پر نہیں پہنچ سکے گا۔پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو اپنے آئندہ فرائض معلوم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ میں یہ بتا دوں کہ جو کام ہمارے سامنے ہے وہ بہت بڑی قربانی چاہتا ہے۔وہ اتنا بڑا کام ہے کہ اس کے ابتدائی اخراجات کے لئے بھی ہمارے پاس سامان موجود نہیں۔اب جبکہ جنگ کے خاتمہ کے آثار نظر آرہے ہیں اور جبکہ ہمیں جلد سے جلد تبلیغ کرنے کا موقع ملنے والا ہے میں نے پھر ایک دفعہ اس سارے مضمون کو اپنے دماغ میں دہرانا شروع کیا اور ساتھ ساتھ اس میں سے کچھ باتیں کاغذ پر نوٹ کرتا گیا۔میں نے غور کیا کہ تبلیغ کے لئے ہم پہلا قدم کیا اٹھائیں اور اس کے لئے کس قدر اخراجات کی ضرورت ہے۔چنانچہ میں غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ اگر ہم صحیح طور پر تبلیغ کرنا چاہیں تو فی مرکز میں چھ چھ مبلغوں کی ضرورت ہے۔اور مرکز سے مراد وہ علاقہ نہیں ہے جس میں ہم تبلیغ وسیع کرنا چاہتے ہیں اور جہاں آدمی کامیاب طور پر تبلیغ کر سکتا ہے۔مثلاً انگلستان کو ہی لے لیں۔تو اسے ہم ایک مرکز قرار نہیں دے سکتے۔کیونکہ انگلستان کی آبادی ساڑھے چار کروڑ کی ہے۔اس ساڑھے چار کروڑ کی آبادی کو چھ آدمی ایک جگہ بیٹھ کر تبلیغ نہیں کر سکتے۔انگلستان کو جانے دو۔لندن کو ہی لے لیا جائے تو لندن میں بھی چھ آدمی تبلیغ نہیں کر سکتے۔لندن کی آبادی اسی لاکھ کی ہے اور یہ شہر ستر استی میل تک پھیلا ہوا ہے اور اس کے باشندے اپنے کاموں میں اتنے مشغول رہتے ہیں کہ ان کو سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں ہوتی۔شاذ ہی کوئی ہو گا جو اپنے کام سے وقت بچا کر کسی دوسرے کام کے لئے دے سکے اور اس طرف توجہ کر سکے۔تو انگلستان کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ چھ مبلغ وہاں موئثر طور پر تبلیغ کر سکتے ہیں