خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 307 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 307

$1945 307 خطبات حمود اعلان۔یہ متواتر واقعات سارے کے سارے اسی سال میں پورے ہوئے۔جس کے متعلق تین سال قبل اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا تھا کہ یہ سال بہت اہمیت رکھنے والا سال ہو گا۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسا نشان ہے کہ اگر جماعت صحیح طور پر اسے دہر یہ دشمن کے سامنے بھی پیش کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا انکار نہیں کر سکے گا۔میں نے دیکھا ہے کہ اگر صحیح طور پر نشان کو پیش کیا جائے تو لوگوں سے اس کا جواب نہیں بنتا۔اور انہیں تسلیم کرنا پڑتا ہے یہ چیز ضرور ایسی ہے جو اپنے اندر اہمیت رکھتی ہے اور اس پر ہمیں ضرور غور کرنا چاہیے۔یوں تو خدا تعالیٰ نے مجھے کئی بین الا قوامی واقعات کے متعلق جو کروڑوں کروڑ انسانوں کی زندگیوں سے تعلق رکھتے تھے کشوف کے ذریعہ خبر دی ہے اور وہ پورے ہوئے ہیں لیکن اِس سال میں تو صرف تین ماہ کے عرصہ میں پانچ عظیم الشان واقعات جو دنیا کی عظیم الشان قوموں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں پورے ہوئے ہیں۔اول: اللہ تعالیٰ نے مجھ سے جو متواتر اعلان کروایا تھا کہ جر من قوم کی شکست اور جنگ کا خاتمہ تحریک جدید کے دور کے خاتمہ کے ساتھ ہو گا۔سو یہ بات اسی طرح مئی میں پوری ہو گئی۔دوم : بعض رؤیا کے نتیجہ میں مجھ سے اُس نے اعلان کروایا کہ انگلستان اور ہندوستان کے سمجھوتے کا اب وقت آگیا ہے۔سوم: مولانا ابو الکلام آزاد کے متعلق مارچ کے مہینہ میں مجھے خبر دی کہ عنقریب ان کی زندگی کا کوئی اہم امر ظاہر ہونے والا ہے۔چہارم: مسٹر ماریسن کے متعلق خواب کہ ان کو اب کوئی اہم کام کرنے کا موقع ملنے والا ہے۔پنجم: شملہ کا نفرنس کی ناکامی کے بعد مسٹر ماریسن کی پارٹی کی کامیابی کے ساتھ میرے اعلان نمبر دوم و خواب نمبر سوم کے پورا ہونے کے سامان کا پیدا ہو جانا۔اور ابھی کئی حصے خوابوں کے پورے ہونے والے ہیں اور آسمان پر ان کے لئے سامان تیار ہو رہے ہیں۔یہ باتیں ایسی ہیں کہ کوئی شخص ان کو حادثات قرار نہیں دے سکتا۔ایک کو حادثہ کہہ لو، دو کو حادثات کہہ لو، تین کو حادثات کہہ لو مگر کون کہہ سکتا ہے کہ تین ماہ میں یکے بعد یگرے پورے ہونے والے یہ پانچ اہم اور بین الا قوامی واقعات محض حادثات ہیں۔اور ابھی تو اس تسلسل کے بعض حصے باقی ہیں۔