خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 231 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 231

$1945 231 خطبات محمود شروع بھی ہو جائے تو ہمارے مبلغین اپنی اپنی جگہوں پر جہاں بھی وہ ہوں گے تبلیغی کام کرتے رہیں گے۔اور ہماری روحانی جنگ جاری رہے گی اور ہم مطمئن ہوں گے کہ ہمارا روحانی گولہ و بارود ان کے پاس موجود ہے۔اگر ہمیں اپنے مبلغین کو باہر بھیجنے کے لئے وقفہ نہ ملا تو یہ بات ہم سب کو خصوصیت کے ساتھ غمگین کرنے والی ہو گی۔اگر حالات ساز گار نہ ہوئے اور پیشتر اس کے کہ ہمارے مبلغین غیر ممالک میں پہنچ جائیں جنگ شروع ہو گئی تو ہم میں سے کئی ایسے ہیں جن کی طاقت صبر جواب دے جائے گی۔کیونکہ بعض ہم میں سے ایسے ہیں جو دنیوی لحاظ سے کام کرنے کی عمر سے نکل چکے ہوں گے۔اور ان کے لئے یہ بات نہایت تلخ اور تکلیف دہ ہوگی کہ وہ اس کامیابی کی سکیم کا نتیجہ باوجود تیاری میں پورا حصہ لینے کے نہ دیکھ سکے۔پس حالات سخت نازک ہیں۔زمانہ انتہائی سرعت کے ساتھ بدل رہا ہے۔دوست دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کا فضل جلد از جلد نازل ہو۔کیونکہ اُس کے فضل کا دیر سے آنا ہمارے لئے مہلک اور خطر ناک ہے۔اللہ تعالیٰ ہم کو ہماری کوششوں اور قربانیوں کے رائیگاں جانے سے بچائے اور ہماری حقیر کوششوں کو اعلیٰ نتائج پیدا کرنے کا موجب بنائے۔اَللهُمَّ آمِيْنَ" الفضل مورخہ 14 جون 1945ء) 1 کلیات قائم از قائم چاند پوری جلد اول غزلیات ردیف الف غزل نمبر 5 صفحہ نمبر 4 مرتبه اقتد احسن مجلس ترقی ادب لاہور میں یہ الفاظ ہیں قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمند کچھ دور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا“ 66