خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 211

+1945 ------------- 211 (16) خطبات محمود خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کا ایک عظیم الشان نشان (فرموده 11 مئی 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: رات سے مجھے نقرس کا دورہ ہے اور درد کی وجہ سے میرا پاؤں سو جا ہوا ہے جس کی وجہ سے جمعہ کے لئے آنا بھی مشکل تھا۔لیکن میں آتو گیا ہوں مگر کھڑا ہو کر خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔اس ہفتے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی رحمت کا نشان اِس رنگ میں دکھایا ہے کہ یورپ کی جو ابتدائی اور اصلی جنگ تھی وہ ختم ہو چکی ہے۔اس جنگ کے متعلق میں نے بارہا بیان کیا تھا کہ قرآن مجید سے اور خدا تعالیٰ کے فعل سے جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ جنگ 1945ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی یعنی اپریل 1945 ء یا جون 1945ء تک۔یہ بات خدا تعالیٰ نے ایسے عجیب رنگ میں پوری کی ہے کہ اس پر حیرت آتی ہے۔آج ہی لاہور سے ایک طالب علم نے لکھا ہے گزشتہ سال میڈیکل کالج لاہور کے کچھ طالب علم جب آپ سے ملنے آئے تھے تو ان میں سے ایک نے آپ سے یہ سوال کیا تھا کہ جنگ کب ختم ہو گی ؟ اور آپ نے اُسے یہ جواب دیا تھا کہ جو کچھ میں قرآن مجید سے اور خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کے فعل سے سمجھتا ہوں یہ جنگ اپریل 1945ء میں ختم ہو جائے گی۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات اسی وقت نوٹ کر لی تھی۔