خطبات محمود (جلد 25) — Page 90
خطبات محمود 90 90 $1944 جنہوں نے دین کو زندہ کیا اور معین الدین سے مراد میں ہوں جس نے دین کی اعانت کی۔پس دین کو زندہ کرنے والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور دین کی نصرت اور اعانت کرنے والا میں ہوں۔جیسے ماں بچہ جنتی ہے اور دایہ دودھ پلاتی ہے۔تیسرا الہام جو مجھے اسی رنگ میں ہوا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد۔وہ یہ ہے کہ اِعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا۔اے آلِ داؤد! تم اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ اس کے احکام پر عمل کرو۔اس الہام کے ذریعہ اِعْمَلُوا کہہ کر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے منشاء پر پوری طرح عمل کرنے کا حکم دیا ہے اور آلِ داؤد کہہ کر اللہ تعالیٰ نے مجھے حضرت سلیمان علیہ السلام سے مشابہت دی ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام کے بعد خلیفہ ہوئے تھے اور اُن کے بیٹے بھی تھے۔مجھے یاد ہے اُس وقت یہ الہام اتنے زور سے ہوا کہ کتنی دیر تک مجھ پر اس الہام کے نازل ہونے کی کیفیت تازہ رہی۔اور یہ الہام اتنا واضح تھا کہ باوجودیکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس وقت فوت ہو چکے تھے جب میں اپنے بعض ہم عمروں سے سیر میں اس کا ذکر کر رہا تھا یکدم میرے ذہن سے آپ کی وفات کا خیال نکل گیا اور مجھے جوش پیدا ہوا کہ میں دوڑ کر جاؤں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جاکر اس کا ذکر کروں۔چوتھی شہادت اس رؤیا کی تصدیق میرا یہ کشف ہے کہ میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیت الدعا میں بیٹھا دعا کر رہا ہوں کہ یکدم مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابراہیم تھے۔پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ اس اُمت میں اور بھی کئی ابراہیم ہوئے ہیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول کے متعلق بتایا گیا کہ آپ بھی ابراہیم ہیں اور آپ کا نام مجھے ابراہیم ادھم بتایا گیا ہے۔ادھم ایک بادشاہ تھے جو بادشاہت کو چھوڑ کر تصوف کی طرف متوجہ ہو گئے تھے۔پس مجھے بتایا گیا کہ حضرت خلیفہ اول ابراہیم ادھم ہیں۔پھر مجھے بتایا گیا کہ ایک ابراہیم تم بھی ہو۔پانچویں شہادت جو اس بارہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے قریب مجھے ملی یہ ہے کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ میں