خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 526 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 526

$1944 526 31 خطبات محمود ہماری ساری زندگی رمضان میں زندگی کی طرح بسر ہونی چاہیے (فرمودہ یکم ستمبر 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گو میرے گلے کی تکلیف ابھی باقی ہے لیکن اس میں چونکہ کچھ تخفیف پیدا ہو گئی ہے اس لیے میں نے ضروری سمجھا کہ خود ہی اختصار کے ساتھ خطبہ پڑھوں۔یہ مہینہ رمضان کا ہے اور رمضان کا مہینہ اپنے اندر یہ خصوصیت رکھتا ہے کہ قرآن کریم رمضان کے مہینہ میں اُترنا شروع ہوا اور اس نسبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کو ہمارے لیے روزوں کا مہینہ قرار دیا ہے۔روزے کیا ہوتے ہیں ؟ ان میں انسان کا عام طریق زندگی تہہ و بالا ہو جاتا ہے۔بہت سی ایسی چیزیں جو انسان کے لیے جائز ہوتی ہیں ناجائز ہو جاتی ہیں۔بلکہ بعض دفعہ انسان کی ضروری اور پسندیدہ چیزیں بعض وقتوں میں اُس کے لیے ممنوع، بعض وقتوں میں اُس کے لیے مکر وہ اور بعض وقتوں میں ناجائز ہو جاتی ہیں۔گویا ضروری اور جائز کے مقابلہ میں ان چیزوں کو غیر ضروری اور ناجائز کی صورت حاصل ہو جاتی ہے۔اس میں ہمیں یہ سبق دیا گیا ہے کہ جب کبھی خدا کی طرف سے کوئی پیغام دنیا میں آتا ہے تو اُس زمانے میں اُس کلام کے ماننے والوں کو اپنی زندگی کے عام دستور کو تہہ و بالا کرنا پڑتا ہے۔قرآن مجید کے نزول کے مہینہ کو ہمیشہ