خطبات محمود (جلد 25) — Page 525
خطبات محمود 525 $1944 اُس کے پیچھے بھاگنا چاہیے۔جو آگے دوڑنے والے سے کم دوڑتا ہے یا اُس کے برابر دوڑتا ہے وہ آگے دوڑنے والے کو کبھی نہیں پکڑ سکتا۔وہی پکڑے گا جو آگے دوڑنے والے سے زیادہ تیز رفتار ہو۔پس جب تک ہم یورپ کے لوگوں سے زیادہ تیز رفتاری اختیار نہیں کرتے ، جب تک ہے ہم یورپ کے لوگوں سے زیادہ قربانیاں نہیں کرتے ، جب تک ہم یورپ کے لوگوں سے زیادہ محنت نہیں کرتے، جب تک ہم یورپ کے لوگوں سے زیادہ سلسلہ کے کاموں پر وقت خرچ ہے نہیں کرتے اس وقت تک یہ امید رکھنا غلطی ہے کہ دین کی فتح کا کام ہمارے ہاتھوں سے ہو گا ہے اور خد اتعالیٰ ہماری جگہ کسی اور کو کھڑا نہیں کرے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جس وقت اپنی طرف سے پوری کوشش اور پوری طاقت خرچ کر دی جائے تو بقیہ کمی خدا اپنے پاس سے پوری کر دیتا ہے۔لیکن جب تک مومن کافر سے زیادہ محنت نہیں کرتا، جب تک مومن کا فر سے زیادہ قربانی نہیں کرتا، جب تک مومن کافر سے زیادہ تیز رفتار نہیں ہوتا، جب تک مومن کا فر سے زیادہ اپنا وقت دین کے کاموں پر خرچ نہیں کرتا اُس وقت تک یہ امید رکھنا کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے کمی کو پورا کر دے گا یہ خدا تعالیٰ سے تمسفر ہے۔اور یاد رکھو بادشاہوں سے تمسفر کبھی اچھے پھل نہیں لایا کر تا"۔(الفضل 29 / اگست،1944ء) 1 : محوریوں (The Axis) دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی، اٹلی اور جاپان کا باہمی اتحاد 2 : انٹرنس (Entrance) وہ امتحان جسے پاس کر کے طالبعلم کالج میں داخلہ لے سکتا ہے۔