خطبات محمود (جلد 25) — Page 52
خطبات مج محمود 52 $1944 پیچھے کی طرف واپس ہٹا، ایسا معلوم ہوا کہ میں کسی زبر دست طاقت کے قبضہ میں ہوں اور اس زبر دست طاقت نے مجھے پکڑ کر درمیان میں سے گزرنے والی ایک پگڈنڈی پر چلا دیا۔میرا ساتھی مجھے آوازیں دیتا چلا جاتا ہے کہ اُس طرف نہیں اس طرف اس طرف نہیں اس می طرف۔مگر میں اپنے آپ کو بالکل بے بس پاتا ہوں اور درمیانی پگڈنڈی پر بھاگتا چلا جاتا ہے ہوں۔اس جگہ کی شکل رو یا کے مطابق اس طرح بنتی ہے:۔شمال مغرب دامن کوہ کا علاقہ دایاں پہاڑی راستہ بڑی سڑک جس پر میں دوڑ رہا ہوں در میانی پگڈنڈی جو آگے جا کر شاخوں میں تقسیم ہو جاتی ہے پھر شاخوا بایاں پہاڑی راستہ مشرق جب میں تھوڑی دور چلا تو مجھے وہ نشانات نظر آنے لگے جو پیشگوئی میں بیان کیے گئے تھے۔اور میں کہتا ہوں میں اسی راستہ پر آگیا جو خدا تعالیٰ نے پیشگوئی میں فرمایا تھا۔اُس وقت رویا میں میں اس کی کچھ تو جیہہ بھی کرتا ہوں کہ میں درمیانی پگڈنڈی پر جو چلا ہوں تو اس کا کہ مطلب ہے۔چنانچہ جس وقت میری آنکھ کھلی معا مجھے خیال آیا کہ دایاں اور بایاں راستہ جو رویا میں دکھایا گیا ہے اس میں بائیں رستہ سے مراد خالص دنیوی کوششیں اور تدبیریں ہیں اور