خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 310 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 310

$1944 310 (16 محمود خطبات دین کی خاطر قربان کرنے کے لیے اپنی ہر چیز تیار رکھیں (فرمودہ 28 / اپریل 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: رات کو مجھے اسہال کی تکلیف ہو گئی تھی۔صبح اللہ تعالیٰ نے اس میں کچھ افاقہ تو پیدا کر دیا مگر معلوم ہوتا ہے یہ تکلیف انفلوئنزا کا نتیجہ تھی۔کیونکہ آج صبح سے مجھے سر درد کی شکایت شروع ہو گئی ہے جو بڑھتی جارہی ہے۔اس لیے اس وقت مجھ سے زیادہ بولا نہیں جاتا۔آج بجائے کوئی نئی بات کہنے کے میں جماعت کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہر بڑے کام کے لیے ایک تیاری کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔بہت لوگ ہوتے ہیں جو تیاری کو م غیر ضروری قرار دے کر پیچھے ہٹے رہتے ہیں اور صرف اُس دن کے امیدوار رہتے ہیں جب اصل مقابلے کا وقت آجائے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اُس دن مقابلہ کے لیے میدان میں نکل کھڑے ہوں گے مگر یہ لوگ جیسا کہ حضرت مسیح ناصری نے کنواریوں کی مثال میں بتایا ہے وقت آنے پر کام نہیں کر سکتے اور مقابلہ پر پیچھے بٹنے والے ثابت ہوتے ہیں۔پھر کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جو تیاری کے لمبے عرصہ سے گھبر اجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید کوئی جنگ ہونے والی ہی نہیں۔کچھ دن تو اُن کا جوش قائم رہتا ہے مگر پھر اُن میں مساوات کا سارنگ پیدا ہو جاتا ہے۔