خطبات محمود (جلد 25) — Page 292
خطبات محمود 292 $1944 جد وجہد کا پہلو کمزور ہو تو اس کے نتائج ضرور تلخ ہوتے ہیں۔پس میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ دیکھو! رستہ دور کا ہے، وقت تھوڑا ہے، تمہاری کوششیں نامکمل ہیں اور فتح کا دن نزدیک آرہا ہے۔تم جلد جلد اپنے قدم بڑھاؤ اور ہر میدان میں اسلام کے جانباز سپاہی بننے کی کوشش کرو۔اگر تم میں سے ہر شخص اسلام کی فتح کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیتا ہے ، اگر تم میں سے ہر شخص اپنے جسم کا ذرہ ذرہ اسلام کی فتح کے لیے اس طرح اُڑا دیتا ہے جس کے طرح روئی دھنکنے والا روئی کے ذرات کو ہوا میں اُڑاتا ہے تو تمہاری اس سے زیادہ خوش قسمتی اور کوئی نہیں ہو سکتی۔تمہارا فرض ہے کہ تم باہر نکل جاؤ اور جو لوگ ہماری جماعت میں سے جاہل ہے ہیں ان کو مجبور کرو کہ وہ اسلام کی تعلیم کو سیکھیں اور قرآن کریم کے احکام پر عمل کریں۔اسی من طرح جماعت کے افراد کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور اسلام کی خدمت کے لیے اپنی زندگیوں کو وقف کر دیں۔ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ہزاروں ایسے لوگ ہوں جو دین کو پوری طرح سیکھے ہوئے ہوں تاکہ جب بھی کوئی ملک اسلام کے لیے فتح ہو اور اللہ تعالیٰ اس میں نیک تغیر پیدا کرے تو ہمارے پاس اس ملک کو سنبھالنے والی جماعت بھی موجود ہو اور ہم یہ نہ کہہ سکیں کہ ملک تو اسلام کے لیے فتح ہو گیا مگر جماعت اس کو سنبھالنے کے لیے تیار نظری نہیں آتی۔ہمارے پاس وہ آدمی موجود ہونے چاہیں جن کو اُس ملک میں پھیلایا جا سکے، ہمارے پاس وہ لٹر بیچر موجود ہونا چاہیے جو اس ملک میں شائع کیا جاسکے ، ہمارے پاس وہ کتا ہیں موجود ہونی چاہیں جو اس ملک کے کونے کونے میں پھیلائی جاسکیں، ہمارے پاس روپیہ موجود ہونا چاہیے جس سے مبلغین کے سفر خرچ اور دیگر اخراجات کا انتظام کیا جاسکے۔اسی طرح ضروری ہے کہ اسلام کی جائیداد میں ہماری اپنی جائیدادوں سے لاکھوں بلکہ کروڑوں گنازیادہ ہوں اور ہماری مالی قربانیاں اسلام کے فنڈ کو اس قدر مضبوط کر دیں کہ جب کسی ہے ملک میں اسلامی لشکر بھجوانے کی ضرورت محسوس ہو ، جب سپاہیوں کے لیے روحانی گولہ بارود کی ہے ضرورت ہو ، جب لوگوں کی پیاس بجھانے کے لیے لڑیچر فراہم کرنا ضروری ہو تو ہمارے پاس ہے اس قدر سامان موجود ہو کہ ہم بغیر کسی قسم کے فکر کے اور بغیر اس کے کہ ہمارے سپاہیوں کو کسی قسم کی تشویش ہو اسلام کی ان تمام ضروریات کو پورا کر سکیں۔اسی طرح ضروری ہے کہ ہے