خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 259

$1944 259 --------- 13 خطبات محمود اشاعت دین کے لیے اموال اور زندگیاں وقف کرنے کا مطالبہ (فرموده 7 / اپریل 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "دنیا میں فوجیں حکومت کی طرف سے بھیجی جاتی ہیں ایک معین کام کے لیے اور ایک معین مقصود کے لیے۔حملہ آور فوجوں کے افسروں سے کہہ دیا جاتا ہے کہ فلاں قلعہ پر تم نے قبضہ کرنا ہے یا فلاں خندق پر قبضہ کرنا ہے یا فلاں شہر کو لینا ہے یا فلاں پہاڑی یا فلاں گھاٹ پر تم نے جھنڈا گاڑنا ہے۔یہ آگے ان کی قسمت ہوتی ہے یا ان کی جد وجہد اور کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس کام میں تین باتوں میں سے ایک کو حاصل کر لیتے ہیں۔یا اس جگہ کو فتح کر لیتے ہیں یا فتح کرنے کی کوشش میں مارے جاتے ہیں یا شکست کھا کر بھاگ جاتے ہیں۔مگر بہر حال ان کے سامنے ایک مقصد ہوتا ہے، ایک معین مقصد یا ایک محدود غایت اور منزل۔یا پھر قلعوں میں فوجیں بند ہوتی ہیں، چاروں طرف سے ان کا محاصرہ دشمن نے کیا ہوتا ہے ، اُن کے افسروں کا حکم ان کو ملتا ہے کہ تم نے یہ محاصرہ توڑ کر باہر نکلنا ہے۔اس جدوجہد میں بھی تین صورتیں ان