خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 152 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 152

$1944 ان پر محمود 152 مسلمان کی تعلیم کا علم ہوتا ہے تو وہ کہہ اٹھتے ہیں کہ کاش! ہمارے مذہب میں بھی ایسے ہی احکام ہوتے۔مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ وہ مسلمان ہو گئے اور اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ایک کے طور پر سلوک کرے گا۔اسی مثال کو ہر شخص اپنے اوپر چسپاں کر کے دیکھے۔ہم جب دین کی بات سنتے ہیں، اسلامی احکام سنتے یا قرآن کریم میں پڑھتے ہیں تو ہمارے اندر بھی یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ عمل کریں۔جب ہم یہ معلوم کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ اسلام اور سلسلہ کے لیے اپنا وقت، اپنا علم، اپنا مال و دولت قربان کرتے ہیں تو ہمارے دل میں بھی یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ ہم بھی ایسا کریں۔مگر محض اس خواہش کے پیدا ہونے سے اسلام یا سلسلہ کو کوئی فائدہ ، نہیں پہنچ سکتا۔محض دل میں قربانیوں کی خواہش کے پیدا ہونے پر تو ہمارے متعلق وہی بات کہی جاسکتی ہے جو قرآن کریم نے رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِينَ بیان فرمائی ہے اور ہمارے متعلق اس کے بجائے یہ کہا جاسکے گا کہ رُبمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ اسْلَمُوا لَوْ كَانُوا مُخْلِصِينَ۔اور جس طرح رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِيْنَ کے مصداق لوگ مسلم کا مقام نہیں پاسکتے اِس طرح رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ اَسْلَمُوا لَوْ كَانُوْا مُخْلِصِيْنَ کے مصداق لوگ مخلصین کا مقام حاصل نہیں کر سکتے۔اگر اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ وہ کافر مسلمان ہو گئے تو بے شک قربانی کی خواہش پیدا ہونے پر ہم لوگ بھی مخلص کہلا سکیں گے۔لیکن جب یہ خواہش کہ کاش! ہمارے ہاں بھی ایسی ہی تعلیم ہوتی، کفار کو مسلم نہیں بنا سکتی تو محض قربانی کی خواہش کا پیدا ہونا ہمارے اندر اخلاص کے موجود ہونے پر کیونکر دلالت کی کر سکتا ہے۔اگر کوئی کہے کہ میں تو سچی خواہش رکھتا ہوں کہ دین کے لیے قربانی کروں تو ہم نہیں گے کہ وہ عورت جو ازدواجی زندگی کی پریشانیوں میں مبتلا ہے وہ بھی تو کی خواہش ہی میں رکھتی ہے کہ کاش! خلع کے مسئلہ پر وہ عمل کر سکتی۔اسی طرح ہر شخص جو اپنی حیثیت کے لحاظ سے دکھی ہے جب اسلام کی تعلیم کو سنا تو اس کے دل میں بھی بچے طور پر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے ہے کہ کاش! اسلام کے اس حکم پر وہ اور اس کے ساتھی عمل کر سکتے۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ کسی غیر مسلم کو ضلع کے مسئلہ سے اختلاف ہو کیونکہ اس کے دل پر کوئی چوٹ نہ لگی ہو۔یہ