خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 108

$1944 108 محمود کر سکتا۔حقیقت یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارے زمانوں کے لیے ہیں اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے زمانوں کے لیے ہیں تو برکات کا دروازہ اگلے لوگوں لیے بھی گھلا ہونا چاہیے۔تا کہ جس طرح پہلے لوگ اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھے اور انہوں نے اپنی اپنی قربانیوں کے مطابق خدا تعالیٰ کی رضا کا مقام حاصل کیا اُسی طرح آئندہ آنے والوں میں سے جو لوگ زیادہ قربانی کریں وہ اللہ تعالیٰ کا زیادہ قرب حاصل کر لیں۔اور جو لوگ کم قربانی کریں وہ اپنے معیار کے مطابق کم درجہ حاصل کریں۔یہی چیز ہے جو دلوں میں یقین اور ایمان پیدا کرتی ہے اور یہی چیز ہے جو عمل کا ولولہ قلوب میں موجزن کرتی ہے۔اس میں یقین کے بعد جب ہم خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، جب ہم اس کی ہے صفات پر غور کرتے ہیں، جب ہم اس کے افضال کو اپنے اندر جذب کرتے ہیں، جب ہم اس کی محبت کے سچے دل سے طالب بن جاتے ہیں تو رفتہ رفتہ ہم اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ کے قریب جا پہنچتے ہیں جس طرح ہم اپنی محبت سے خدا کے قریب پہنچ جاتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں ہم خدا نما بھی ہو سکتے ہیں اور ہم محمد نما بھی ہو سکتے ہیں۔اگر ہم نہ خدا نما ہو سکتے ہیں، نہ محمد نما بن سکتے ہیں تو ہم نے اس غرض کے لیے کوشش ہی کیوں کرنی ہے۔پھر تو ہمیں نہ نماز کی ضرورت ہے، نہ روزہ کی ضرورت ہے، نہ حج کی ضرورت ہے ، نہ زکوۃ کی ضرورت ہے، نہ کسی اور حکم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔جب دروازہ بند ہو چکا، جب خدا تعالیٰ کے قرب کا راستہ مسدود ہو چکا تو کون احمق ہے جو اس بند دروازہ کے سامنے بیٹھے گا اور اس مسدود راستہ پر چلنے کی کوشش کرے گا۔یقینا کوئی نہیں جو اس علم کے بعد سچی کوشش کر سکے اور اس علم کے بعد صحیح جدوجہد کرے۔لیکن خدا ہمیں کہہ رہا ہے کہ تم کوشش کرو۔خدا ہمیں نمازوں کا بھی حکم دے رہا ہے ، وہ ہمیں روزوں کا بھی حکم دے رہا ہے، وہ ہمیں زکوۃ کا بھی حکم دے رہا ہے، وہ ہمیں حج کا بھی حکم دے رہا ہے اور اس طرح بتا رہا ہے کہ تمہیں ان عبادات کے نتیجہ میں وہ سب کچھ مل سکتا ہے جو پہلے لوگوں کو ملا۔مگر مسلمان ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ ان نمازوں اور ان روزوں کے بعد تمہیں وہ مقام کبھی حاصل نہیں ہو سکتا جو پہلے لوگوں نے حاصل کیا۔گو یا خدا ہمیں ہدایت تو یہ دیتا ہے کہ تم نمازیں پڑھو اور ابو بکر جیسی پڑھو۔مگر کہتا یہ ہے کہ میں بناؤں گا