خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 61 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 61

$1944 61 خطبات محمود پڑھنے سے بچتا تھا اور ڈرتا تھا کہ کوئی غلط خیال قائم نہ ہو جائے۔مگر آج پہلی دفعہ میں نے تمام پیشگوئیاں پڑھیں اور اب ان پیشگوئیوں کو پڑھنے کے بعد میں خدا تعالیٰ کے فضل یقین اور وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے یہ پیشگوئی میرے ذریعہ سے ہی پوری کی ہے۔میں اس کے متعلق اس وقت تفصیل سے کچھ نہیں کہہ سکتا مگر یہ جو آتا ہے کہ " وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا" 12 اس کے متعلق ہمیشہ سوال کیا جاتا ہے کہ اس کے کیا معنی ہیں؟ اسی طرح " دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ "13 کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔سو یہ جو الہام ہے کہ وہ " تین کو چار کرنے والا ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذہن اس طرف گیا ہے کہ وہ تین بیٹوں کو چار کرنے والا ہو گا۔یعنی وہ چو تھا بیٹا ہو گا۔اگر یہ مفہوم لے لیا جائے تو چوتھے بیٹے کے لحاظ سے بھی بات بالکل صاف ہے۔مجھ سے پہلے مرزا سلطان احمد صاحب، مرزا فضل احمد صاحب اور مرزا بشیر احمد (اول) پیدا ہوئے اور چوتھا میں ہوا۔۔۔۔۔اسی طرح میرے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین بیٹے ہوئے۔اس لحاظ سے بھی میں تین کو چار کرنے والا ہو گا۔پھر میری خلافت کے ایام میں اللہ تعالیٰ نے مر زا سلطان احمد صاحب کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق دی۔اس طرح بھی میں تین کو چار کرنے والا ہوا۔گویا تین کو چار کرنے والا میں تین طرح ہوں۔اول و دوم اس طرح۔مرزا سلطان احمد (1) مرزا اصل احمد (2)، بشیر اول (3) مرزا محمود احد (4)، مرزابشیراحمد (3)، مرزا شریف احمد (2)، مرزا مبارک احمد(1) سوم اس طرح:۔سلطان احمد ،1 ، مرزا بشیر احمد ،2، مرزا شریف احمد 3، مرزا محمود احمد 4۔اس طرح میں نے تین کو چار کر دیا۔لیکن میر از من خدا تعالیٰ نے اس طرف بھی منتقل کیا ہے کہ الہامی طور پر میں