خطبات محمود (جلد 25) — Page 605
$1944 605 خطبات محمود تو قرآن مجید کا سات زبانوں میں ترجمہ ہے۔اس پر فوری طور پر عمل کرنے کے لیے چندہ کی ضرورت ہے۔ایک ترجمہ کا خرچ تو میں نے اپنے ذمہ لے لیا ہے، ایک ترجمہ کا خرچ قادیان کی جماعت کے ذمہ لگایا ہے اور ایک کا سارے ہندوستان کی لجنہ اماءاللہ کے ذمہ لگایا ہے۔ایک ترجمہ کا خرچ چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے اور ان کے چند دوستوں نے اپنے ذمہ لیا ہے۔باقی تین ترجموں کا خرچ مختلف افراد یا جماعتیں اپنے ذمہ لے لیں۔اور اُمید ہے کہ جماعتیں جلدی اپنے اپنے ذمہ ایک ایک ترجمہ کا خرچ لے لیں گی ( مجھے بتایا گیا ہے کہ قادیان کی جماعت غالباً دو تراجم کا بوجھ اٹھائے گی اور اسی طرح لجنہ اماءاللہ بھی دو تراجم کا خرچ دے گی۔اگر ایسا ہوا تو صرف ایک ترجمہ بیرون جات کی جماعت کے حصہ میں آتا ہے)۔بہت ساری جماعتیں ایسی ہیں جن کے لیے یہ معمولی بات ہے۔ممکن ہے خدا تعالیٰ بعض افراد کو بھی توفیق دیدے۔چونکہ اس سکیم پر عمل کرنے کے لیے چندہ کی فوری ضرورت ہے۔اس لیے میں نے اس کے متعلق اعلان کر دیا ہے کہ جماعتیں اپنے اپنے ذمہ ایک ایک ترجمہ کی رقم لے کر جلدی اطلاع دیں۔باقی دو یعنی کتابوں کا سیٹ اور ٹریکٹوں کے متعلق میں نے اس لیے اعلان کیا ہے تاکہ جماعتیں مفید مشورہ دے سکیں کہ کون کونسی کتابیں سیٹ میں رکھنی چاہیں اور ٹریکٹ اور اشتہارات کس قسم کے ہونے چاہیں تاکہ جب کام کا وقت آئے تو ہم سہولت کے ساتھ کتابوں اور ٹریکٹوں کے متعلق فیصلہ کر سکیں کہ کسی قسم کی کتابیں اور ٹریکٹ ہونے ضروری می ہیں۔اس کام کے پورا ہو جانے کے بعد میں سمجھتا ہوں جہاں ہمارا مبلغ جائے گاوہ اکیلا نہیں ہے ہو گا بلکہ اُس کے پاس جتنے ٹریکٹ ہوں گے اُس کے ساتھ اتنے رسالے جنگ کے ہوں گے ہمارے ہاں ٹریکٹ کو رسالہ کہتے ہیں)۔اگر اُس کے پاس پچاس ٹریکٹ ہوں گے تو اس کے ہے معنے یہ ہیں کہ اس کے ساتھ پچاس رسالے فوج ہو گی۔اگر اس کے پاس بارہ کتا نہیں ہوں گی تو می اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے ساتھ بارہ تجربہ کار جرنیل ہوں گے۔اگر اس کے پاس ہے قرآن مجید ہو گا تو اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے ساتھ ایک عظیم الشان کمانڈر انچیف ہوگا ہے جس نے تیرہ سو سال تک کامیابی سے حکومت کی ہے۔اس کے بعد پھر وہ مبلغ اکیلا ہونے کی ہے