خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 586 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 586

خطبات محمود 586 $1944 لوگوں کے سامنے پیش کیا کہ عفو اور سزا دونوں کی بنیاد محبت پر ہونی چاہیے۔جب تم عفو کرو تب بھی محبت اس کا باعث ہو اور جب تم کسی قصور پر مجرم کو سزا دو تب بھی اس کا باعث صرف محبت ہو۔اسلام بھی یہی کہتا ہے کہ تم محبت سے عفو کرو یا محبت سے سزا دو۔محبت ہی اصل چیز ہے۔اور یہی تمہارے تمام کاموں کی بنیاد ہونی چاہیے۔جب تم سزا دو تب بھی اصلاح مد نظر رکھو اور جب تم عفو سے کام لو تب بھی اصلاح مد نظر رکھو۔چنانچہ فرماتا ہے۔جَزْؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ 4 پس اسلام سزا میں بھی اصلاح کا پہلو مد نظر رکھتا ہے اور عفو میں بھی اصلاح کا پہلو مد نظر رکھتا ہے۔گویا اسلام میں عفو بھی اُس وقت تک جائز نہیں جب تک جذبہ محبت اور جذبہ اصلاح عفو کے پیچھے کام نہ کر رہا ہو۔ایک شخص کسی جگہ ڈاکہ ڈال کر آتا ہے اور وہ اس بات کا مستحق ہوتا ہے کہ اسے سزادی ان جائے مگر وہ افسر کی خوشامد شروع کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے معاف کر دیا جائے۔اُس وقت اگر وہ افسر یہ جانتے ہوئے اسے معاف کر دیتا ہے کہ اگر میں نے اسے معاف کیا تو یہ یہاں سے اٹھتے ہی کسی اور جگہ ڈاکہ ڈالے گا اور لوگوں کا مال و اسباب لوٹ لے گا اور اُن کی جانوں کو نقصان پہنچائے گا تو اُس کا عفو بزدلی کی علامت ہو گا، کمزوری کی علامت ہو گا، ناجائز خوشامد کا نتیجہ ہو گا جس سے وہ اپنی جبلی طبیعت کے ماتحت متاثر ہوا۔یہ نہیں کہا جائے گا کہ اُس نے جذبہ محبت کے ماتحت عفو سے کام لیا ہے کیونکہ اُس نے عفو اصلاح کی وجہ سے نہیں کیا، محبت کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ اُس نے عفو بزدلی کی وجہ سے کیا، اُس نے عفو خوشامد کی وجہ سے کیا اُس نے عفو طبیعت کی کمزوری کی وجہ سے کیا۔لیکن اگر وہ اِس لیے دوسرے کو معاف کرتا ہے کہ اُس کی اصلاح ہو چکی ہے تو اس کے متعلق بے شک یہ کہا جاسکے گا کہ اُس نے جذبہ محبت کے ماتحت دوسرے کو معاف کیا۔پس ہماری شریعت کا یہ حکم ہے کہ عفو بھی جذ بہ اصلاح کے ماتحت ہونا چاہیے اور سزا ہے بھی جذبہ اصلاح کے ماتحت دینی چاہیے۔اور چونکہ جنگ کے حالات ایسی صورت اختیار کر رہے ہیں جب یہ خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے کہ اتحادی اپنی فتح اور غلبہ کے گھمنڈ میں مفتوح اقوام پر ناجائز دباؤ نہ ڈالیں اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم کر کے ایک نئی جنگ کی ہے