خطبات محمود (جلد 25) — Page 575
$1944 575 (35) خطبات محمود دعا کرو کہ خدا تعالیٰ تیسری جنگ کی نوبت نہ آنے دے (فرموده 6 اکتوبر 1944ء بمقام ڈلہوزی) \---------- تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ دو خطبوں میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ جنگ اپنے اختتام کی طرف آرہی ہے۔مگر اس کے معنی صرف اتنے ہی ہیں کہ تو پوں اور بموں کی جنگ اختتام کی طرف آن رہی ہے۔لیکن اصلی جنگ کے خاتمہ میں ابھی بہت دیر ہے۔لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ تو ہیں چلنے اور بم پھینکنے کا نام ہے حالانکہ اصل جنگ نام ہے اُن عداوتوں اور ان تنافروں اور اُن حسدوں اور اُن بعضوں اور اُن کینوں کا جو قوموں کو آپس میں مل کر بیٹھنے نہیں دیتے۔توپ اور بم یا ایسے ملکوں میں جہاں تو ہیں اور بم نہیں ہوتے وہاں لاٹھیاں اور سونٹے اور پتھر وغیرہ یہ بیماری کی علامتیں ہیں اصلی بیماری نہیں ہیں۔جس طرح انسانی جسم میں کچھ بیماریاں ہوتی ہیں اور کچھ بیماریوں کی علامتیں ہوتی ہیں۔اسی طرح یہ چیزیں خود اپنی ذات میں بیماری نہیں بلکہ بیماری کی علامتیں اور اس کو پہچاننے کے نشانات ہیں۔ایک شخص کو درد ہو رہا ہوتا ہے