خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 554 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 554

خطبات محمود 554 $1944 آٹھوں پہر رہے۔یہی خیال ہے جو ہر وقت تمہارے دماغوں میں چکر لگاتار ہے اور یہی پروگرام ہے جو تمہاری نظروں کے سامنے رہے۔اور کسی شخص کا ایک ہی مقصد کی طرف اپنی تمام توجہ کو صرف کر دینا اس کو دنیا جنون کہتی ہے۔بلکہ موجودہ طلب میں تو مانومینیا ( MANOMANIA) ایک اصطلاح بھی بن گئی ہے جو اسی جنون کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس میں انسان پر ہمیشہ ایک ہی قسم کا خیال غالب رہتا ہے۔وہ اور باتوں میں عام لوگوں کی طرح ہوتا ہے لیکن پھر بھی ہے اُسے پاگل کہا جاتا ہے کیونکہ لوگ کہتے ہیں یہ وہ شخص ہے جس کی ساری توجہ صرف ایک بات کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔اور گو دوسری باتوں کے لحاظ سے اُس میں معقولیت بھی دکھائی ہے دیتی ہے مگر چونکہ کسی خاص بات کی طرف وہ حد سے زیادہ توجہ کرتا ہے اور وہ خیال اُس کے دل اور دماغ میں ایسی مضبوطی سے جاگزیں ہو جاتا ہے کہ گویا اس خیال نے اس کا چاروں ہے طرف سے احاطہ کر لیا ہے اور بجز اس خیال کے وہ کسی اور کام کی طرف توجہ نہیں کرتا۔اِس لیے طبی اصطلاح میں اِس کو مانومینیا کہا جاتا ہے۔اسی وجہ سے آج تک دشمنانِ اسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ الزام لگاتے چلے آئے ہیں کہ آپ نَعُوذُ بِاللهِ پاگل تھے کیونکہ وہ حیرت سے دیکھتے تھے کہ یہ کیسا شخص ہے کہ رات اور دن اور اُٹھتے اور بیٹھتے اور سوتے اور جاگتے اسے ایک ہی دھن ہے کہ جس مقصد کے لیے میں دنیا میں بھیجا گیا ہوں وہ پورا ہو جائے اور اسلام اپنی پوری شان کے ساتھ قائم ہو جائے۔دنیا میں اور بھی کئی لوگ ایسے ہوئے ہیں جنہیں بعض کاموں کی بڑی دُھن تھی۔نپولین بڑی ڈھن والا تھا، ہٹلر بڑی ذھن والا ہے، اسی طرح مسولینی بڑی ڈھن والا تھا۔مگر ان میں لوگوں کی زندگیوں پر جب ہم غور کرتے ہیں تو یہ لوگ ہمیں اور کاموں اور بعض دوسری قسم ہے کے مشاغل میں بھی مصروف نظر آتے ہیں۔کوئی آرٹ کا دلدادہ ہوتا ہے، کوئی میوزک کا ولدادہ ہوتا ہے اور کوئی کسی اور چیز کا دلدادہ ہوتا ہے۔مثلاً مسولینی تھا اس کو ہوائی جہازوں کا ہے بڑا شوق تھا۔ہوائی جہازوں کے کارخانوں میں جانا، اُن کو دیکھنا اور ہوائی جہازوں کو اُڑانا اس کا خاص مشغلہ تھا۔اسی طرح وہ اپنے بیوی بچوں میں وقت کا ایک کافی حصہ صرف کیا کرتا تھا۔ہٹلر ہے اس کو بھی بعض قسم کے شوق ہیں۔نپولین تھا اس کو بھی بعض قسم کے شوق تھے۔یہ