خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 539 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 539

خطبات محمود 539 $1944 عیسائیوں کا یہ طریق ہے کہ وہ بات کرتے وقت بار ثبوت مسلمانوں پر ڈالنے کی کوشش کیا کرتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک حملہ آور کی حیثیت سے پیش کیا کرتے ہیں۔یہ بات میرے ذہن میں تھی اور جاتے جاتے میں سوچ رہا تھا کہ میر اتجربہ کم ہے اور علم بھی کم ہے۔اس کے مقابل میں اس پادری کا تجربہ بھی زیادہ ہے اور علم بھی زیادہ ہے۔اس کی ساری عمر بحث مباحثے کرنے میں گزر گئی ہے۔وہ بات کو اس رنگ میں غلط کرنے کی ضرور کوشش کرے گا کہ اپنے آپ کو معترض اور حملہ آور کی حیثیت دے کر ہم پر اعتراض کرے۔اس لیے میں نے سوچا کہ مناسب یہی ہے کہ میرا پہلو جارحانہ ہو اور اُس کا پہلو مدافعانہ۔جب ہم وہاں پہنچے تو پادری صاحب کو کہلا بھیجا کہ ہم آپ سے بات کرنے کے لیے آئے ہیں۔اس نے کہا آ جائیں۔ہم اندر جاکر بیٹھ گئے۔پادری صاحب نے پوچھا آپ کس طرح آئے ہیں؟ میں نے کہا ہم مذہبی تحقیق کے لیے آئے ہیں۔کہنے لگا آپ کا مذہب کیا ہے ؟ میں نے کہا جب میں تحقیق کرنے کے لیے آیا ہوں تو یہ سوال پیدا ہی نہیں ہوتا کہ میر امذ ہب کیا ہے۔تحقیق کے بعد جو مذہب سچا معلوم ہو گا اُسے مانوں گا۔اگر ثابت ہو گیا کہ اسلام ہی سچا مذہب ہے تو میں کہوں گا جو مذہب سچا ہے میں اُس پر قائم ہوں اور اگر ثابت ہو گیا کہ عیسائیت کی ہے تو اس کے بعد یہ کی سوال ہی نہیں رہے گا کہ تحقیق سے پہلے میرا کیا مذہب تھا۔پس میری حیثیت تو ایک تحقیق کرنے والے کی ہے۔اس لیے میں مطالعہ کے بعد ہی اس کا جواب دے سکوں گا کہ میرا کیا مذہب ہے۔میں آپ کے پاس تو تحقیق کے لیے آیا ہوں آپ مجھے عیسائیت کی بات بتائیں۔آپ روزانہ ٹریکٹ تقسیم کرتے ہیں کہ عیسائیت کی ہے اور باقی مذاہب درست نہیں ہیں، آپ بتائیں میں کیونکر مانوں کہ آپ کی بات درست ہے۔اس نے جواب دیا عیسائیت کو سچا ماننے کی وجہ یہ ہے کہ خداوند کی ہستی کا جو ثبوت اور خداوند کی جو حقیقت عیسائیت میں بیان کی ہے گئی ہے وہ اور کسی مذہب میں نہیں پائی جاتی اور چونکہ خداوند خدا کی ذات پر ایمان لانے کے بغیر نجات حاصل نہیں ہو سکتی اس لیے عیسائیت دوسرے مذاہب کے مقابلہ میں سچی ہے۔میں نے کہا آپ کے نزدیک خدا تعالیٰ کی تعریف کیا ہے ؟ جو تعریف آپ بیان کریں گے اُسی کے مطابق ہم آپ سے بات کریں گے۔میں نے سنا ہے کہ عیسائی باپ کو بھی خدا مانتے ہیں۔