خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 524

$1944 524 خطبات محمود مولوی فاضل کو ہم نے اس سال سے اُڑا دیا ہے بلکہ گریجوایٹ سے اپنی یونیورسٹی کا گریجوایٹ مراد ہے یعنی جو جامعہ کی چار جماعتیں پاس ہو) یا پھر پنجاب یونیورسٹی کا گریجوایٹ ہو۔ہاں! اگر کوئی ایسا طالب علم اپنا نام پیش کرے جو ابھی تعلیم حاصل کر رہا ہے تو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اُس کو بھی لے لیا جائے گا۔لیکن اُس کا فرض ہو گا کہ وہ اپنے طور پر تعلیم مکمل کرے اور تعلیم کا خرچ خود برداشت کرے سلسلہ اُس کی تعلیم کا بوجھ نہیں اٹھائے گا کیونکہ اگر اس طرح اُس پر روپیہ خرچ ہو تا ر ہے تو آئندہ تبلیغ کے رستہ پر چلنا مشکل ہو جائے گا۔تیسرے میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے پہلے دور کی قربانی ابھی ابتدائی قربانی ہے جس میں زیادتی کی گنجائش ہے۔تحریک جدید کے دوسرے دور کا اعلان تو میں انشاء اللہ نومبر میں کروں گا جس میں دوسرے دور کے قواعد وغیرہ بیان کروں گا۔اس وقت میں جماعت کے کارکنوں اور تحریک جدید کے سیکرٹریوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جماعت کو دوسرے دور میں حصہ لینے کے لیے آمادہ کریں۔جنہوں نے پہلے دور میں حصہ نہیں لیا وہ دوسرے دور میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں۔اور جنہوں نے پہلے دور میں حصہ لیا ہے وہ دوسرے دور میں پہلے سے بڑھ کر حصہ لیں تاکہ تحریک جدید کے دوسرے دور میں پہلے دور سے زیادہ ریز رو فنڈ قائم ہو جائے جو تبلیغ کو وسیع کرنے میں محمد ہو۔ابھی جماعت میں اس تحریک کا بہت موقع اور گنجائش ہے۔ہماری لاکھوں کی جماعت ہے مگر صرف پانچ ہزار آدمی ہیں جنہوں نے تحریک جدید کے پہلے دور میں حصہ لیا ہے۔اگر اس تحریک کو زیادہ وسیع کیا جائے تو دو تین لاکھ آدمی حصہ لے سکتے ہیں۔اگر اس تعداد میں سے آدھے بچے نکال دیے جائیں تو ڈیڑھ لاکھ اور اگر عورتوں کو بھی نکال دیں تو 75 ہزار آدمی تحریک میں حصہ لینے والے ہونے چاہئیں جن میں سے پہلے دور میں صرف پانچ ہزار نے حصہ لیا ہے اور 70 ہزار باقی ہیں۔اگر تحریک جدید کا محکمہ مضبوط خط و کتابت کرے اور جماعت کے لوگ بھی کوشش کریں تو دوسرے دور میں پہلے زور سے بھی زیادہ ریز روفنڈ قائم ہو سکتا ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ یہ زمانہ ٹھہرنے کا نہیں بلکہ دوڑنے اور کام کرنے کا زمانہ ہے۔دشمن جتنا آگے دوڑتا جارہا ہے اس کو پکڑنے کے لیے اس سے زیادہ رفتار کے ساتھ ہم کو ی