خطبات محمود (جلد 25) — Page 473
خطبات محمود $1944 473 (27) الہام الہی کی بناء پر معاملات کی صفائی اور مظلوم کی امداد کے متعلق تحریک (فرمودہ 14 جولائی 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں آج ایک ایسے امر کے متعلق بیان کرنے لگا ہوں جو اِس لحاظ سے کہ جن لوگوں کے ساتھ اِس کا تعلق ہے اُن میں سے اکثر اس وقت موجود نہیں ہیں، کچھ عجیب سا لگتا ہے۔لیکن میں نہیں چاہتا کہ اس کے اظہار کے لیے ایک دن کی بھی دیر لگاؤں۔اس لیے اس میں کو بیان کر دیناضروری سمجھتا ہوں۔تین چار دن کی بات ہے کہ صبح کے وقت جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت ایک لمبا الہ مضمون میرے دل پر نازل ہو رہا تھا۔وہ اتنا لمبا مضمون تھا کہ میں اُس کو یاد رکھ ہی نہیں سکتا تھا لیکن اس کا مفہوم اختصاراً یاد رہ گیا ہے۔اس حالت میں میں نے دیکھا کہ میں گویا اپنی اولاد کو مخاطب کر کے کچھ کہہ رہا ہوں۔وہ مضمون تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے بہت لمبا تھا لیکن اُس کا خلاصہ یہ ہے کہ میں کہتا ہوں کہ جس طرح حلف الفضول رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ------------