خطبات محمود (جلد 25) — Page 146
خطبات محمود 146 $1944 اپنی جان اور اپنا مال قربان کر دیا اس لیے وقت آنے پر ہم اپنی جان اور اپنے مال کو قربان کر دیں گے۔حالانکہ جب تک پوری طرح تیاری نہ ہو محض زبانی دعوے انسان کے کسی کام نہیں آتے۔اسی لڑائی کو دیکھ لو انگریزوں نے چونکہ پہلے تیاری نہیں کی تھی اس لیے وہ جرمن کے مقابلہ میں شکست کھاتے چلے گئے اور دو سال تک ایسا ہی ہوتا رہا۔مگر اس دو سال کے عرصہ میں انہوں نے یہ نہیں کیا کہ رنگروٹوں کو ہی میدانِ جنگ میں لے جائیں۔کیونکہ انہوں نے اِس حقیقت کو سمجھ لیا کہ لڑائی کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔پس انہوں نے شکستیں تو کھائیں مگر اس عرصہ میں اپنی تیاری کو انہوں نے مکمل کر لیا اور دور نگروٹوں کو اس میں وقت میدان جنگ میں لے گئے جب وہ پوری طرح سپاہی بن چکے تھے۔پس یاد رکھو! تیاری ہے کے بغیر کوئی لڑائی نہیں لڑی جاتی۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ابھی ہم سے اُن قربانیوں کا مطالبہ نہیں کیا گیا جن قربانیوں کا صحابہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کیونکہ ابھی ہماری جماعت ان قربانیوں کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے۔نادان انسان کہتا ہے کہ ہمارے زمانہ میں وہ قربانیاں نہیں ہیں جو صحابہ کے زمانہ میں تھیں۔وہ نادان یہ نہیں جانتا کہ ابھی اُن قربانیوں کا وقت ہی نہیں آیا اور نہ قربانیاں تمہیں وہی کرنی پڑیں گی جو صحابہ نے کیں۔تم ابھی رنگروٹ میں ہو اور خدا تمہیں موقع دے رہا ہے کہ تم اس عرصہ میں اپنی تیاری کو مکمل کر لو۔پھر کیسا نادان اور احمق ہے اور نگروٹ جو کہتا ہے کہ مجھے ابھی سے میدان جنگ میں کیوں نہیں بھیج دیا جاتا۔تم ہو اپنی تیاری کو مکمل کر لو۔پھر وہ وقت بھی آجائے گا جب تمہیں قربانیوں کے میدان میں جھونک دیا جائے گا۔لیکن جلدی کرو اور سستی سے کام مت لو۔آخر کب تک خدا تمہارا انتظار کرتارہے گا کب تک خدا یہ دیکھتا رہے گا کہ ان رنگروٹوں کو سپاہی بن لینے دو۔آخر خد ا کارگل ایک دن آسمان سے بجے گا اور کہے گا کہ آؤ اپنی جانیں اور اپنے اموال میری راہ میں قربان کر دو۔جس وقت خدا کی طرف سے یہ آواز بلند ہوگی وہ لوگ جنہوں نے ریکروٹنگ (RECRUITING) کے عرصہ میں اپنے آپ کو پوری طرح تیار کر لیا ہو گا آگے بڑھیں گے اور خدا تعالی کی راہ میں اپنا تم سب کچھ قربان کر دیں گے۔مگر وہ جنہوں نے اس عرصہ میں اپنے آپ کو پوری طرح تیار نہیں ہے کیا ہو گا اور جو اس بات پر خوش ہوں گے کہ وقت آنے پر ہم اپنے مال اور اپنی جانیں قربان ہے