خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 118 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 118

خطبات محمود 118 $1944 قربانی کا سوال ہو تو وہ اس کے لیے تیار ہو۔غرض جس جس قربانی کا سوال ہو وہ اس کے کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھ لو، انہوں نے کس طرح رات اور دن قربانیاں کیں اور اسلام کی اشاعت کے لیے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو قربان کر دیا۔ہم اپنے زمانہ میں دیکھتے ہیں، بڑی بڑی زبر دست باتیں بیان کی جاتی ہیں، بڑی بڑی تقریریں کی جاتی ہیں، بڑی بڑی علمی اور روحانی باتیں بتائی جاتی ہیں۔لوگ ان میں باتوں کو سنتے ہیں۔سر بھی ہلاتے ہیں، سُبْحَانَ الله بھی کہتے جاتے ہیں، زندہ باد کے نعرے بھی ان کی زبانوں سے سے جاتے ہیں۔مگر ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ جب یہ لوگ اپنے ہی گھروں کو جائیں گے تو یہ سبق ان کو بھولا ہوا ہو گا۔اور اگر ان سے پوچھو کہ کیا کہا گیا تھا تو یہی جواب دیں گے کہ ہمیں تو یاد نہیں صرف اتنا پتہ ہے کہ خدا اور رسول کی باتیں بتائی گئی تھیں۔ا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ عورتوں میں ان کی تربیت کے لیے مختلف لیکچر دینے شروع کیے اور کئی دن تک آپ پیکچر دیتے رہے۔ایک دن آپ نے فرمایا ہے کہ ہمیں عورتوں کا امتحان بھی لینا چاہیے تا معلوم ہو کہ وہ ہماری باتوں کو کہاں تک سمجھتی ہیں۔باہر سے ایک خاتون آئی ہوئی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان سے پو چھا بتاؤ ہے مجھے آٹھ دن لیکچر دیتے ہو گئے ہیں میں نے ان لیکچروں میں کیا بیان کیا ہے ؟ وہ کہنے لگی یہی خدا اور رسول کی باتیں آپ نے بیان کی ہیں اور کیا بیان کیا ہے۔آپ کو اس جواب سے اس می قدر صدمہ ہوا کہ آپ نے بیچروں کے اس سلسلہ کو بھی بند کر دیا اور فرمایا ہماری عورتوں میں ابھی اس قسم کی غفلت پائی جاتی ہے کہ معلوم ہوتا ہے ابھی وہ بہت ابتدائی تعلیم کی محتاج ہیں، اعلیٰ درجہ کی روحانی باتیں سننے کی ان میں استعداد ہی نہیں۔یہی بعض مردوں کا حال ہے۔اس کے مقابلہ میں صحابہ کو دیکھو، وہ کس طرح رات اور دن رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باتوں کو سنتے اور پھر ان پر عمل کرنے کے لیے کھڑے ہو جاتے۔انہوں نے آپ کی چھوٹی سی چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات کو لیا اور دنیا میں نہ صرف اس کو پھیلا دیا بلکہ اس پر عمل کر کے بھی دکھا دیا۔میں یہاں لاہور میں مغرب کے بعد روزانہ بیٹھتا ہوں اور مجلس میں کئی قسم کی باتیں