خطبات محمود (جلد 25) — Page 89
خطبات محمود 89 $1944 چالیس سالہ پرانا ہے۔اللہ تعالیٰ نے خبر دی کہ میں ایک جماعت کا امام ہوں گا۔کچھ حصہ میری مخالفت کرے گا، اکثر میرے ساتھ مل جائیں گے اور انہیں اللہ تعالیٰ قیامت تک دوسروں پر غلبہ دے گا۔یہ جو فرمایا کہ تیرے ماننے والوں کو تیرے کافروں پر اللہ تعالیٰ قیامت تک غلبہ دے گا اس میں اسی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک دن مجھے ظلی طور پر نبیوں کا یعنی مسیح ناصری اور مسیح محمدی کا نام دینے والا ہے کیونکہ خلیفہ کی جماعت اس کی زندگی تک ہوتی ہے ہے۔وفات کے بعد صرف نبیوں کی جماعت یا ان کے اظلال کی جماعت چلتی ہے۔اسی طرح كَفَرُوا کے الفاظ نے بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے کہ خلافت کے بعد مجھے ایک اور رتبہ ملنے والا ہے جو بعض نبیوں کے ظل" کے طور پر ہو گا۔سُبْحَانَ اللَّهِ لَا يُسْئَلُ عَمَّا يَفْعَلُ دوسرے مجھے ایک کشف ہوا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہی میں نے دیکھا تھا۔وہ بھی اسی مقام پر دلالت کرتا ہے۔میں نے دیکھا کہ میں اُس کمرہ سے نکل رہا ہوں جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رہتے تھے اور باہر صحن میں آیا ہوں۔وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف رکھتے ہیں۔اُس وقت کوئی شخص یہ کہہ کر مجھے ایک پارسل دے گیا ہے کہ یہ کچھ تمہارے لیے ہے اور کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لیے ہے۔کشفی حالت میں جب میں اُس پارسل پر لکھا ہوا پتہ دیکھتا ہوں تو وہاں بھی مجھے دو نام لکھے ہوئے نظر آتے ہیں اور پتہ اس طرح درج ہے کہ محی الدین معین الدین کو ملے۔میں کشف میں سمجھتا ہوں کہ ان میں سے ایک نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے اور دوسرا نام میرا ہے۔اُس وقت چونکہ میں بچہ تھا اور حضرت محی الدین صاحب ابن عربی کا نام میں نے سنا ہوا نہیں تھا، صرف اور نگ زیب کے متعلق میں جانتا تھا کہ ان کا نام محی الدین تھا اس لیے میں نے اُس وقت سمجھا کہ محی الدین سے مراد میں ہوں۔اور حضرت معین الدین چشتی چونکہ ہندوستان میں ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں اس لیے میں نے سمجھا کہ معین الدین سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں لیکن بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ حضرت محی الدین صاحب ابن عربی بھی ایک بہت بڑے بزرگ ہوئے ہیں تو میں نے سمجھا کہ محی الدین سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور