خطبات محمود (جلد 25) — Page 720
خطبات محمود 720 $1944 ابھی ہر جگہ مبلغ رکھنے کا تو ہم واہمہ بھی نہیں کر سکتے سوائے اِس کے کہ ہم میں سے ہر ایک کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق دیدے کہ وہ تبلیغ کے لیے باہر نکل جائے۔موجودہ صورت میں تو اگر ایک ایک مبلغ کے سپر د پچاس پچاس گاؤں بھی کیے جائیں تو بھی کم سے کم سولہ ہزار مبلغ در کار ہوں ہے گے اور ہم تو یہ بھی فی الحال نہیں کر سکتے حالانکہ ایک آدمی کا پچاس دیہات میں تبلیغی کام کرنا بہت مشکل ہے۔ایک آدمی زیادہ سے زیادہ پندرہ سولہ دیہات میں کام کر سکتا ہے۔لیکن اگر میں ہم اعلی پیمانہ پر کام نہ کر سکیں تو اس کے یہ معنے نہیں کہ بالکل ہی نہ کریں۔اس لیے فی الحال ہم سو دیہاتی مبلغوں سے بھی کام شروع کر سکیں تو بھی بڑی بات ہے۔ان کے ذریعہ اور جماعتیں ہیں پیدا ہوں گی اور وہ اور بوجھ اٹھائیں گی اور اُن کے ذریعہ اور ہوں گی اور آگے وہ بھی اور بوجھ اٹھائیں گی اور اس طرح یہ سلسلہ خدا تعالیٰ چاہے تو ترقی کرتا جائے گا۔اور جوں جوں جماعت ترقی کرتی جائے گی یہ بنیاد مضبوط ہوتی چلی جائے گی۔اور جتنی جتنی بنیاد مضبوط ہوتی جائے گی اتنی اتنی ہی عمارت اور نیچی ہوتی جائے گی۔اب ان کاموں کے اخراجات کا اندازہ سن لیں جو قلیل ترین اخراجات کا ہے۔بیرونی ممالک کے لیے جو 106 مبلغ ہوں گے ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر سات سو روپیہ ماہوار سفر خرچ اور لٹریچر کے خرچ کو شامل کر کے رکھا جائے جو بہت ہی تھوڑا ہے تو یہ خرچ چوہتر ہزار دو سور روپیہ ماہوار ہو گا اور سال کا یہ خرچ آٹھ لاکھ نوے ہزار دو سو روپیہ ہو گا۔اور 106 مبلغ جو ریز رور ہیں گے اور جن سے پہلے گروپ کا تبادلہ ہوتارہے گا، ہندوستان میں چونکہ خرچ تھوڑا ہوتا ہے اور انہیں سفر بھی کم کرنا پڑے گا گو ان سے بھی ہندوستان میں کام لیا ہے جائے گا ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر دو سو روپیہ ماہوار خرچ رکھا جائے تو ان پر گل خرچ سور 24,200 روپیہ ماہوار ہو گا۔گویا ان پر سالانہ خرچ دو لاکھ چون ہزار چار سو روپیہ مدرسین میں سے ہر ایک کا خرچ بھی اگر دو سو روپیہ ماہوار رکھا جائے تو ہیں مدرسین کا ماہوار خرچ چار ہزار اور سالانہ اڑتالیس ہزار ہو گا۔چھتیں طلباء میں سے ہر ایک کو اگر میں روپیہ وظیفہ دیا جائے تو ان وظائف پر سال بھر میں 8640 روپیہ صرف ہو گا۔اس کے علاوہ دفتری اخراجات ہیں، نگرانی کے اخراجات ہیں، عملہ کے اخراجات ہیں، ڈاک تار وغیرہ کے ہو گا۔