خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 607 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 607

$1944 607 (37) خطبات محمود تراجم قرآن کریم اور دوسرے تبلیغی لٹریچر کے اخراجات کا اندازہ فرموده 27 / اکتوبر 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے جو تحریک کی تھی میں امید کر رہا تھا کہ اس کے متعلق اس جمعہ کے خطبہ میں بعض اور امور مفصل بیان کروں گا مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت اس قسم کے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ میں مفضل طور پر ان کو بیان نہیں کر سکتا۔کل کا واقعہ ہے میں قرآن شریف کے نوٹ ٹھیک کرا رہا تھا، مولوی نور الحق صاحب آئے ہوئے تھے۔ان نوٹوں میں ایک سوال تھا جس کے جواب کے لیے کتاب سے حوالہ دیکھنے کی ضرورت تھی۔میں نے کہا ابھی کتاب نکال کر یہ حوالہ دیکھنا چاہیے۔چنانچہ میں اٹھ کر اپنی لائبریری میں میں گیا۔کتابوں کی الماری کے اوپر ایک لکڑی کی بنی ہوئی جھالر تھی جو الماری کو خوبصورت بنانے کے لیے اوپر لگائی ہوئی ہوتی ہے۔جھاڑنے اور صفائی کرنے سے وہ کہیں اپنی جگہ سے ہل گئی ہوئی تھی۔میں نے جب الماری کھولنے کے لیے اُس کا دروازہ اپنی طرف کھینچا تو کھینچنے کے