خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 600 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 600

خطبات محمود 600 $1944 ہونا چاہیے۔مگر بہر حال اس کی پہلی جلد شائع ہو رہی ہے اور پر لیس والوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مارچ اپریل تک اس کو مکمل کر کے دے دیں گے۔ترجمہ سارے قرآن مجید کا ہو چکا ہے، ضروری نوٹ بھی قریباً سارے ہو چکے تھے مگر ان میں کچھ نقص رہ گیا تھا۔اس لیے اب میں دوبارہ اپنی ہدایات کے مطابق ان کی اصلاح کروارہا ہوں اور وہ اصلاح پندرہ سولہ پارہ تک ہو چکی ہے۔چنانچہ پہلی جلد کا کام ختم ہو چکا ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے پر میس والوں کا وعدہ ہے کہ مارچ اپریل تک چھاپ کر دے دیں گے۔اب باقی سات زبانیں رہ جاتی ہیں۔انگریزی زبان چونکہ بہت پھیلی ہوئی ہے اور اس میں بعض سہولتیں بھی میسر ہیں جو دوسری زبانوں میں میسر نہیں اس لیے انگریزی ترجمہ کے ساتھ تفسیر بھی ہے۔مگر باقی زبانوں میں اس لیے کام کی ضرورت نہیں۔چھوٹے حجم کا ہے قرآن مجید مختصر نوٹوں اور ترجمہ کے ساتھ شائع ہو جائے تو کثرت سے لوگ خرید سکتے ہیں۔انگریزی میں تو ہو چکا ہے۔باقی سات زبانوں میں بھی اگر ترجمہ ہو جائے تو ساری دنیا میں نے قرآن مجید کی اشاعت ہو سکتی ہے۔سوائے جاپان کے جس کو سر دست اگر نظر انداز کر دیا جائے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔وہاں مبلغ بھیجے جائیں گے تو ترجمہ کروالیں گے۔میری اس نے سکیم کے ماتحت ساتوں زبانوں میں ترجمہ شروع کرادیا گیا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ 1945ء کے نصف یا اُس کے آخر تک اِنْشَاءَ اللہ ساتوں زبانوں میں ترجمہ مکمل ہو جائے گا۔پچھلے دنوں تار آیا تھا کہ ساتوں زبانوں میں تین تین پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے۔اس کے بعد دو تین ہفتے گزر چکے ہیں۔اس لیے چار یا پانچ پاروں تک ہو چکا ہو گا۔اس کے خرچ کا میں نے اندازہ کروایا ہے۔چونکہ انگریزی ترجمہ کی نسبت سے یہ چھوٹا کام ہے کیونکہ لمبی تفسیر نہ ہوگی اس لیے ایک ایک زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ پر چھ چھ ہزار روپیہ اوسطاً خرچ آئے گا اور سات ترجموں پر بیالیس ہزار روپیہ لگے گا۔میں جماعت میں تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک ایسا مستقل کام ہے جو صدیوں تک دنیا کی ہدایت کا موجب بننے والا ہے۔پس اگر ان سات تراجم کا خرچ مختلف افراد یا جماعتیں اپنے ذمہ لے لیں تو یہ چیز دائی ثواب کا ذریعہ ہے۔روسی، جرمن، فرانسیسی، اطالین، ڈچ، ہسپانوی اور پرتگیزی یہ تی