خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 472 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 472

خطبات محمود 472 $1944 ہر جگہ یہ جلسے ہوتے ہیں اور تقریروں میں تسلیم کیا جاتا ہے کہ ہندوستان میں امن قائم کرنے اور باہمی بغض و کینہ کو دور کرنے کا یہی ایک ذریعہ ہے۔اسی طرح اس مسئلہ کے متعلق بھی ہمارے لیے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں۔تھوڑے ہی دنوں کے بعد یہی لوگ یا ان کی اولادیں اسی مضمون کو بیان کرنے لگ جائیں گی اور وہ کہیں گی احمدیوں کو کیا پتہ ہے، یہی ہمارے باپ دادا کا عقیدہ ہوا کرتا تھا"۔(الفضل 16 جولائی 1944ء) 1 : مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ 513 حدیث نمبر 15437 مطبوعہ بیروت لبنان 1944ء میں حضرت عمرؓ کے حوالہ سے ” رَضِيْنَا بِاللهِ رَبَّاً وَ بِالْإِسْلَامِ دِينًا وَ بِمُحَمَّدٍ يا الله رَسُولًا “ کے الفاظ ہیں۔2 : ازالہ اوہام، جلد اول، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 185 3 : کتربیونت: کانٹ چھانٹ 4 : کھیار:(KHAJJIAR) ہماچل پردیس (انڈیا) کا ایک خوبصورت مقام جسے مینی سوئٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے 5 : در ثمین فارسی صفحہ 143 - شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ