خطبات محمود (جلد 25) — Page 464
خطبات محمود 464 $1944 آگے بڑھ جاتا۔یہ ایسی بات ہے جسے ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے مگر ہماری دشمنی کی وجہ سے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی کمی کی وجہ سے یا سچائی سے بیزاری کی عادت رکھنے کی وجہ سے جو بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کو بڑھانے والی ہے اُس کو ماننے سے تو وہ انکار کرتے ہیں اور جو باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور آپ کی عظمت کو کم کرنے والی ہیں اُن کو وہ تسلیم کرتے ہیں۔مثلاً مسلمانوں میں مولود کی رسم ہے۔مولود میں سوائے اس کے کچھ نہیں ہوتا کہ ایک مولوی اُٹھ کر وعظ کرنا شروع کر دیتا ہے اور کہتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال ایسے تھے۔کوئی ان سے پوچھے کیا خدا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لمبے اور ملائم بالوں کی وجہ سے رسول بنا کر بھیجا تھا؟ یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ ایسا تھا؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے سفید رنگ کی وجہ سے نبی بنا کر بھیجا تھا؟ یارسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قد ایسا تھا ؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اچھے قد کی وجہ سے نبی بنا کر بھیجا تھا؟ یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں ایسی تھیں؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا نے اعلیٰ درجہ کی آنکھوں کی وجہ سے نبی بنا کر بھیجا تھا؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و کو تو یہ مقام اُس قربانی اور ایثار کی وجہ سے ملا تھا جس کا آپ نے اپنے عمل سے ثبوت دیا۔اس محبت کی وجہ سے ملا تھا جو آپ کے دل میں پائی جاتی تھی۔آپ نے ایک طرف خدا تعالیٰ سے ایسی محبت کی جس کی مثال دنیا کا کوئی اور شخص پیش نہ کر سکا اور دوسری طرف بنی نوع انسان سے ایسی محبت کی جس کا نمونہ کوئی اور شخص نہ دکھا سکا۔آپ کو یہ مقام اس عشق کی وجہ سے حاصل ہوا جو آپ کے رگ وریشہ میں پایا جاتا تھا، اُس عبادت کی وجہ سے حاصل ہوا جس پہ آپ کو دوام حاصل تھا، ان اعلیٰ صفات کی وجہ سے حاصل ہوا جو آپ سے ظاہر ہوتی تھیں، ان می جذبات کی وجہ سے حاصل ہو ا جو آپ میں پائے جاتے تھے اور جن کے نتیجہ میں آپ رات اور دن اللہ تعالی کی رضا کے لیے ہر قربانی کرنے پر تیار رہتے تھے۔مگر جن چیزوں کی وجہ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد کہلائے مسلمان ان کا تو ذکر نہیں کرتے اور یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ نے ایک کمبل لپیٹا ہوا ہوتا تھا، آپ کے گیسو ایسے تھے اور آپ کا رنگ ایسا تھا۔میں