خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 349 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 349

$1944 349 19 خطبات محمود آئندہ چندہ تحریک جدید میں شامل ہونے والوں کے لیے شرائط فرموده 19 مئی 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " یہ تحریک جدید کا دسواں سال ہے اور پہلی سکیم کے مطابق یہ گویا اس کے پہلے دور کا آخری سال ہے جس کے معنے یہ بنتے ہیں کہ آئندہ تحریک جدید میں اگر کوئی حصہ لینا چاہے تو اس کے لیے کوئی معین صورت ہونی چاہیے اور قواعد ہونے چاہیں۔تا اگر کوئی آئندہ اس میں شامل ہونا چاہے تو معلوم کر سکے کہ وہ کس طرح شامل ہو سکتا ہے۔کیونکہ اس کا پہلا دور تو ختم ہے ہو چکا ہے۔میں نے اس تحریک میں چندوں کے وعدوں کی آخری تاریخ 30 / اپریل رکھی ہوئی تھی ہندوستان کے اُن علاقوں کے لیے جہاں کی زبان اردو نہیں ہے۔اور فروری کا پہلا ہفتہ آخری تاریخ تھی ہندوستان کے ان علاقوں کے لیے جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے۔اس لیے اب کوئی شخص اس میں ان قواعد کے لحاظ سے تو شامل نہیں ہوسکتا۔اور ان --------------▪▪