خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 249

خطبات مج محمود 249 $1944 پوری کی جائے گی۔وہ تم میں سے کسی شخص کے ذریعہ پوری کی جائے گی۔یا اگر دھوبی کی ضرورت ہو تو سلسلہ اُس ضرورت کو کس طرح پورا کر سکتا ہے۔اسی طرح پورا کر سکتا ہے کہ تم میں سے کسی شخص کو دھوبی کے کام پر مقرر کر دیا جائے۔اور یقینا اگر کوئی شخص سلسلہ کے لیے دھوبی کا کام کرتا ہے تو وہ ویسا ہی ہے جیسے تبلیغ کرنے والا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ میں تشریف لے گئے اور آپ نے دیکھا کہ مسلمان عورتیں مشکیں بھر بھر کر زخمیوں کو پانی پلا رہی ہیں۔جب جنگ ختم ہوئی، غنیمت کے اموال آئے تو آپ نے فرمایا ان عورتوں کو بھی حصہ دو کیونکہ یہ بھی جنگ میں شریک ہوئی ہیں۔5 اب دیکھو انہوں نے جنگ میں صرف پانی پلایا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ویسا ہی حصہ دیا جیسے میدانِ جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کو دیا۔تو یہ ایک خطرناک غلطی ہے جو بعض لوگوں میں پائی جاتی ہے کہ وہ کہتے ہیں ہم وہ کام کریں گے جو ہماری مرضی کے مطابق ہو گا۔یہ تمہارا کام نہیں کہ تم فیصلہ کرو کہ تمہیں کس کام پر لگایا جائے۔جو شخص تمہارا امام ہے، جس کے ہاتھ میں تم نے اپنا ہاتھ دیا ہے، جس کی اطاعت کا تم نے اقرار کیا ہے، جس کا فرض ہے کہ وہ تمہیں بتائے کہ تمہیں کس کام پر مقرر کیا جاتا ہے تم اس میں دخل نہیں دے سکتے۔نہ تمہارا ہے کوئی حق ہے کہ تم اس میں دخل دو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں الْاِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِن وَرَائِهِ۔امام ایک ڈھال کی طرح ہوتا ہے اور لوگوں کا فرض ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے ہو کر دشمن سے جنگ کریں۔پس جہاں امام تمہیں کھڑا کرتا ہے وہاں تم کھڑے ہو جاؤ۔اگر امام تمہیں سونے کا حکم دیتا ہے تو تمہارا فرض ہے تم سو جاؤ۔اگر امام تم کو جاگنے کا ہے حکم دیتا ہے تو تمہارا فرض ہے تم جاگ پڑو۔اگر امام تم کو اچھا لباس پہننے کا حکم دیتا ہے تو تمہاری ہے نیکی، تمہارا تقوی اور تمہارا زہد یہی ہے کہ اعلیٰ سے اعلیٰ لباس پہنو اور اگر امام تم کو پھٹے پرانے ہیں کپڑے سینے کا حکم دیتا ہے تو تمہاری نیکی، تمہارا تقویٰ اور تمہارا دینی عیش یہی ہے کہ تم پھٹے ہیں پرانے کپڑے پہنو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ کشفی حالت میں ایک شخص کے ہاتھ میں کسری کے سونے کے کنگن دیکھے۔جب حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا اور اسلامی فوجوں کے مقابلہ