خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 171

خطبات محمود 171 $1944 ہے دے دو مگر شرط یہ ہے کہ پورا سودو۔تقسیم کر کے مختلف مستحقوں کو نہ دو۔یہ عجیب اتفاق۔کہ جس عورت کو انہوں نے سو روپیہ بھجوایا اُس کے متعلق بعد میں معلوم ہوا کہ اُس نے دو دن پہلے کسی سے کہا تھا کہ میرے بیٹے کو سو روپیہ کی ضرورت ہے۔میری فلاں فلاں چیزیں فروخت کر دو اور اس کے لیے روپیہ کا انتظام کر دو۔اس کے بعد جب ہم ان کو دوسرے ہسپتال میں لے گئے تو ایک دن جب میں اُن کے لیے دعا کر کے سویا تو مجھے رویا میں ایسا معلوم ہوا جیسے اس مکان کی سیڑھیوں پر میرے ساتھی گھبرائے ہوئے چڑھ رہے ہیں۔میں ان کے قدموں کی آواز سن کر اور ان کی گھبراہٹ کے محسوس کر کے باہر نکلا تاکہ معلوم کروں کہ کیا بات ہے۔جب میں باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں گاگریں ہیں۔انہوں نے گاگریں میرے سامنے رکھ دیں اور کہا کہ سب سکے سوکھ گئے ہیں، کہیں پانی نہیں ملتا۔میں نے اُن سے کہا کہ کہیں سے پانی تلاش کرو۔اس پر ہے انہوں نے کہا کہ حضور سب ہی نلکے سوکھ گئے ہیں۔میں خواب میں ایسا سمجھتا ہوں کہ اس وقت پانی کی سخت ضرورت ہے اور زور دیتا ہوں کہ کہیں سے پانی تلاش کرو۔مگر وہ یہی کہتے ہیں کہ سب نلکے سوکھ گئے ہیں۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کوئی شخص بہت تلاش کرنے می کے بعد پانی کا ایک لوٹا لایا ہے۔مجھے یہ یاد نہیں رہا کہ میں نے اُس سے پانی کا لوٹا لیا ہے یا نہیں۔پھر اس رڈیا کے مطا بعد یا پہلے جاگتے ہوئے جبکہ میں سو نہیں رہا تھا میں نے دیکھا کہ می کوئی شخص میرے کان پر جھکا اور آہستہ سے میرے کان میں اُس نے کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ۔میں نے دوستوں کو یہ خواب سنایا تو انہوں نے کہا یہ بڑا اچھا خواب ہے کیونکہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا گیا ہے۔مگر میں نے کہا مجھے تو یہ منذر معلوم ہوتا ہے کیونکہ آنے والا دور سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا کرتا ہے اور جانے والا پاس سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا کرتا ہے۔پانی نہ ملنے کے معنے بھی یہی تھے کہ ان کی زندگی کا پانی ختم ہو چکا تھا اور ایک لوٹا پانی کے معنے یہ تھے کہ اب وہ تھوڑا عرصہ ہی زندہ رہیں گی۔چنانچہ اس رؤیا کے بعد وہ صرف اڑتالیس گھنٹے زندہ رہیں۔اس کے بعد وفات پا گئیں۔تو دیکھو کس طرح ساری باتیں پوری ہو گئیں۔بارہ سال پہلے ایک خواب دیکھی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا آپریشن ہو گا اور آپریشن کے بعد یہ