خطبات محمود (جلد 25) — Page 154
خطبات محمود 154 $1944 اتنا مال جمع نہیں کہ زکوۃ ادا کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایسا ہی سمجھا جائے گا کہ گویا اُس نے زکوۃ ادا کر دی۔یا اگر وہ حج نہیں کر سکا کیونکہ اس کے حالات ایسے نہ تھے کہ اس پر حج فرض ہوتا تو وہ خدا تعالی کے دفتر میں حج کرنے والوں میں ہی لکھا جائے گا۔کیونکہ اس نے ہے دوسرے احکام پر عمل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اگر اسے توفیق ملتی تو وہ ضرور ان نیکیوں کو بھی بجالا تاجو وہ بجا نہ لا سکا۔ایسی صورت میں بے شک اُس کی خواہش ہی اس کے عمل کے مترادف ہوگی کیونکہ اگر اُس نے زکوۃ نہیں دی تو اُس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے لیے زکوۃ ادا کرنے کا موقع ہی نہ تھا۔اگر اس نے حج نہیں کیا تو اس واسطے کہ وہ ایسا کرنے سے معذور تھا اس لیے ہے اس کی خواہش ہی کافی سمجھی جائے گی۔اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں سے یہی سلوک ہے۔پس دل میں نیکی کی خواہش کا پیدا ہونا کافی نہیں۔ہاں! جن نیکیوں کی توفیق انسان کو ملتی ہے، جن کے یہ کرنے کا اس کے لیے موقع ہے اگر وہ انہیں ادا کرتا ہے تو پھر بے شک جن نیکیوں کے کرنے کی طاقت اسے نہیں اللہ تعالیٰ کے دفتر میں اس کا نام ان کے کرنے والوں میں ہی لکھا جائے گا۔پس انسان کو چاہیے کہ جو نیک خواہشیں وہ پوری کر سکتا ہے انہیں پورا کر دے۔پھر وہ خواہشات جن کا پورا کرنا اس کے اختیار میں نہیں ان کا اجر اللہ تعالیٰ اسے خود بخود دے گا۔جس درجہ کے مطابق اس کی نیکیاں ہوں گی اُسی درجہ کے مطابق اُسے ان نیکیوں کا ثواب مل جائے گا جن کا کرنا اس کے اختیار سے باہر ہو گا۔ایک شخص نماز پڑھتا، روزے رکھتا، چندہ دیتا، تبلیغ کرتا اور وہ تمام نیکیاں کرتا ہے جو وہ کر سکتا ہے تو جس درجہ کے مطابق اُس کی یہ نیکیاں ہوں گی اُسی درجہ کا اُسے زکوۃ کا ثواب مل جائے گا، اسی درجہ کا اُسے حج کا ثواب مل جائے گا۔اگر معذوری کی وجہ سے وہ زکوۃ ادا نہ کر سکا یا حج نہ کر سکا ہو۔لیکن اگر کسی کے دل میں کوئی نیک خواہش پیدا ہو وہ اسے پورا کر بھی سکتا ہو ادا نہ کرے تو اس نیک خواہش کے صرف پیدا ہونے سے اُسے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا اور اس کی مثال انہی لوگوں کی ہو گی جن کا ذكر رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِيْنَ میں کیا گیا ہے۔ایسے لوگ اسلامی احکام کی صحت و درستی کے قائل ہیں۔مانتے ہیں کہ یہ تعلیم بڑی اچھی ہے اسے اپنے ہاں جاری کرنے کا احساس بھی ان کے دل میں ہوتا ہے اور اس کی زبر دست خواہش پائی جاتی ہے۔مگر ان سب مینی