خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 758 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 758

$1944 758 44 خطبات محمود جلسہ سالانہ کے متعلق ضروری ہدایات فرمودہ 15 دسمبر 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی تو دس دن تک ہمارا جلسہ سالانہ شروع ہونے والا ہے۔گزشتہ ایام میں بوجہ جنگ کے نئے مکانات کا بنا قریباً ناممکن ہو گیا ہے اور اس وجہ سے قادیان میں بہت ہی کم مکانات کی زیادتی ہوئی ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔دوسری طرف جنگ پر جانے والے لوگوں میں سے ایک خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنے بیوی بچوں کو میں قادیان بھجوادیا ہوا ہے جس کی وجہ سے قادیان کی آبادی زیادہ ہو گئی ہے اور مکانوں کی تنگی پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے۔ان حالات میں جلسہ سالانہ کے لیے مکانوں کا انتظام ایک نہایت ہی مشکل امر ہو جاتا ہے۔میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ کچھ عرصہ سے شہریت کا بھی اثر قادیان میں ہو رہا ہے۔جس تنگی کو قادیان کے لوگ پہلے خوشی سے برداشت کر لیتے تھے اب میں اسے برداشت کرنے کی عادت کم ہوتی جاتی ہے۔جلسہ کے دنوں میں قادیان کے لوگ پہلے جو قربانی کرتے تھے اب شہری تمدن کے باعث اس میں کچھ کمی آتی جاتی ہے۔پہلے تو اس می طرح ہوتا تھا کہ جس گھر کے دو کمرے ہوں اُس کے ایک کمرہ میں عورتیں ہو جاتی تھیں