خطبات محمود (جلد 25) — Page 747
1944ء 747 خطبات محمود - ایسے لوگ بھی بیٹھتے ہیں جو داڑھیاں منڈواتے ہیں اور آپ اُن کو داڑھی منڈوانے سے روکتے بھی نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارا تعلق تو محبت کا ہے۔ جب ان لوگوں کو ہمارے ساتھ محبت ہو گی اور یہ دیکھیں گے کہ ہم داڑھی رکھتے ہیں اور داڑھی کا رکھنا پسند کرتے ہیں، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی داڑھی تھی اور آپ اسے پسند کرتے تھے تو خود بخود رکھنے لگ جائیں گے اور اس کی کوئی ضرورت ہی نہ رہے گی کہ مجبور کر کے ان کو داڑھی رکھوائی جائے یا کوڑے مار کر یا سزا دے کر رکھوائی جائے۔ جب ان کے اندر عشق پیدا ہو گا تو اس عشق کی وجہ سے یہ خود بخود رکھنے لگ جائیں گے ۔ 3- تو بے شک ان معنوں میں تو ہم نے حکم نہیں دیا کہ تماشے وغیرہ نہ دیکھے جائیں جن معنوں میں حکومت کے احکام ہوتے ہیں ورنہ ہدایت بھی حکم ہی ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں یہ حکم دیا ہے کہ دائیں ہاتھ سے کھایا جائے اور نہ یہ ضروری ہے کہ آپ کا کوئی ایسا حکم معین الفاظ میں ہی ہو تو اُس کو مانا جائے۔ ہر مومن جب دیکھتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں ہاتھ سے کھاتے تھے اور اسے پسند کرتے تھے اور بعض دوسروں کو آپ نے اس کی ہدایت کی تو وہ اس پر عمل کرنا ضروری سمجھتا ہے۔ اور اگر وہ اس پر عمل نہیں کرے گا تو یقینا اُس کے ایمان میں رخنہ پیدا ہو گا۔ تو یہ بات ہی غلط ہے کہ ہر بات کے لیے حکم ہی ہو تو اُس پر عمل ہو گا ورنہ نہیں۔ اگر ہر بات کے لیے حکم ہو تو وہی مثال ہو گی جیسے کہتے ہیں کوئی آتا تھا جو اپنے نوکروں پر بہت سختی کیا کرتا تھا۔ ایک شخص اُس کے پاس آکر نوکر ہوا اور اُس نے کہا کہ جناب مجھے لکھ کر دے دیجیے کہ مجھے کیا کیا کام کرنے ہوں گے۔ اگر میں ان میں سے کسی میں بھی کوتاہی کروں تو جو سزا چاہیں دیں۔ اور اگر میں آپ کے وہ تمام احکام بجالاؤں تو پھر آپ کو خفگی کا کوئی حق نہ ہو گا۔ آقا بے وقوف تھا وہ دھوکے میں آگیا اور اُس نے خیال کیا کہ اب یہ اچھی طرح قابو آجائے گا۔ وہ لکھنے بیٹھ گیا اور بہت دیر تک سوچ سوچ کر اُس نے ایک لمبی فہرست تیار کی اور نوکر کو دے دی۔ نو کر کچھ دن دن وہ تمام کام کر تا رہا۔ ایک دن آقا گھوڑے پر سوار تھا اور نو کر ساتھ چلا جا رہا تھا کہ گھوڑا بدک گیا اور ایسا بھاگا کہ آقا نیچے گر گیا۔ مگر اُس کا ایک پاؤں رکاب میں پھنسارہ گیا۔ گھوڑا بھاگا جارہا تھا اور وہ ساتھ ساتھ گھسٹتا جا رہا تھا۔ اُس نے نوکر کو آواز دی کہ بھاگ کر آؤ اور میرا پیر ہے