خطبات محمود (جلد 25) — Page 644
خطبات محمود 644 $1944 ان تراجم کے اخراجات میں حصہ لیں اور ہم اُن کی خواہش کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔انگلستان میں تو چھوٹی جماعت ہے مگر امریکہ میں خدا کے فضل سے ہزاروں نو مسلم ہماری جماعت میں شامل ہیں اور بالکل ممکن ہے کہ جب اُن کے پاس یہ تحریک پہنچے تو ان کے دلوں میں بھی یہ خواہش پیدا ہو کہ انہیں اس تحریک میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔اس لیے میں ہے یورپین ممالک کو قادیان کے حلقہ میں شامل کرتا ہوں تاکہ دنیا کا کوئی حصہ بھی ایسا باقی نہ رہے ہے جس کو اس تحریک میں شامل ہونے کا موقع نہ ملا ہو۔جاوا، سماٹر ا وغیرہ علاقے اس وقت جنگ کی آگ میں گھرے ہوئے ہیں ان کی طرف سے کچھ رقم بطور ثواب کلکتہ کے حلقہ میں شامل کر دی جائے گی تا یہ لوگ بھی اس تحریک میں شامل ہو جائیں۔اطالین زبان کے ترجمہ کے متعلق چونکہ میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ قرآن کریم کا ترجمہ میری طرف سے شائع ہو گا اور اب میں نے اپنے حق کی قربانی کر کے اُس چندہ کو جماعت قادیان کے چندہ میں منتقل کر دینے کا اعلان کیا ہے اس لیے میں یہ بھی تصریح کر دینا چاہتا ہوں کہ چونکہ میر اچندہ اب قادیان کے چندہ میں جمع ہو گا اور میں نے اطالین زبان کا ترجمہ اپنے لیے مخصوص کیا ہوا تھا اس لیے اب اطالین زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور اطالین زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی چھپوائی، اسی طرح اطالین زبان میں سلسلہ کی کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور اطالین زبان میں سلسلہ کی کسی ایک کتاب کی چھپوائی قادیان کی جماعت می کے چندہ سے ہو گی۔دوسری زبان جرمن ہے۔جرمنی میں مسجد قائم کرنے میں چونکہ ہماری جماعت کی عورتوں نے حصہ لیا تھا اس لیے میں اُن کی اس نیکی کی یاد گار کے طور پر اعلان کرتا ہے ہوں کہ جرمن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور جرمن زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی چھپوائی، اسی طرح جرمن زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور جرمن زبان میں کسی ایک کتاب کی چھپوائی لجنہ اماء اللہ کے چندہ سے ہو گی۔تیسری زبان ڈچ ہے جس پر کلکتہ کے حلقہ کی می طرف سے جمع شدہ روپیہ خرچ کیا جائے گا۔گو یاڈچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور ڈچ زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت، اسی طرح ڈچ زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور ڈچ زبان میں کسی ایک کتاب کی چھپوائی حلقہ کلکتہ کے چندہ کے ذریعہ سے ہوگی۔کیونکہ جادا اور ہے