خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 608 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 608

$1944 608 خطبات محمود ساتھ ہی وہ جھالر گر کر میرے سر پر آپڑی جس کی وجہ سے سر میں چوٹ آئی اور ورم ہو گیا۔اس کی وجہ سے رات کو بخار بھی ہو گیا۔پس وہ لمبی تفصیل تو مشکل ہے کیونکہ چوٹ کے اثر سے اب بھی سر میں درد ہو رہا ہے۔آج اگر خدا نے توفیق دی تو گزشتہ طریق کے مطابق مغرب کی نماز کے بعد مسجد میں بھی بیٹھنے کا بھی ارادہ ہے۔لیکن اگر طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تو پھر آج بھی بیٹھنا مشکل ہو گا۔اس صورت میں اگر خد اتعالیٰ نے فضل کیا تو انشاء اللہ کل سے بیٹھوں گا۔میں نے پچھلے خطبہ میں جو مضمون بیان کیا تھا اس کے کئی پہلوا بھی باقی ہیں۔لیکن ان پہلوؤں کے بیان کرنے کے لیے جتنی تفسیر اور جتنی وضاحت کی ضرورت ہے میری حالت جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں ایسی ہے کہ شاید میں اتنی تفسیر اور اتنی وضاحت نہ کر سکوں۔تاہم گزشتہ مضمون کا تسلسل قائم رکھنا چونکہ ضروری ہے اس لیے اس مضمون کے متعلق اختصار کے ساتھ کچھ باتیں بیان کر دیتا ہوں۔میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ اب چونکہ جنگ ختم ہونے والی ہے اور ایسے آثار ظاہر ہو رہے ہیں کہ چھ ماہ یا سال کے اندر اندریا سال سے کچھ کم یعنی سات آٹھ ماہ کے اندر جنگ ختم ہو جائے گی اور پھر اس کے بعد چھ ماہ یا سال تک گویا آج سے ڈیڑھ سال یا دو سال کے عرصہ تک آمد ورفت کے رستے گھل جائیں گے اور مبلغین باہر جاسکیں گے۔اس لیے ہمیں آج ہی سے تیاری کرنا چاہیے۔کچھ تیاری تو پچھلے پانچ سال میں ہم نے کی ہے اور ایسے مبلغ تیار کیے ہیں جو خدا کے فضل و کرم سے غیر ممالک میں جا کر تبلیغ کر سکتے ہیں۔اس سے میری مراد یہ ہے کہ اکثر عربی اور بعض انگریزی میں اچھے ماہر ہیں اور ان دو زبانوں والے ممالک میں وہ اچھی طرح کام کر سکتے ہیں۔عربی کے ذریعہ اسلامی ممالک میں تبلیغ ہو سکتی ہے اور بہت سے ممالک میں انگریزی کے ذریعہ تبلیغ ہو سکتی ہے۔کیونکہ یہ زبان اکثر یورپین ممالک میں پھیلی ہوئی ہے اور لوگ اس کو بولتے اور سمجھتے ہیں۔باقی سات زبانوں کے جاننے والے ابھی ہماری جماعت میں پیدا نہیں ہوئے۔اگر کوئی ہیں تو بہت کم یا ایسے ماہر نہیں کہ ان زبانوں میں پوری طرح قابل ہوں اور اپنے لٹریچر کا ہے ان زبانوں میں ترجمہ کر سکیں۔سوائے دو چار کے مثلاً ملک محمد شریف صاحب اٹلی میں ہیں۔