خطبات محمود (جلد 25) — Page 606
1944ء 606 خطبات محمود وجہ سے ناکام نہیں ہو گا بلکہ خدا کے فضل سے چند مہینوں کے اندر تہلکہ مچا سکتا ہے۔ پس میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے باہمت افراد اور جماعتیں خدا کے فضل کو جذب کرنے کے لیے قرآن مجید کے تراجم میں حصہ لینے کے لیے آگے بڑھیں گی۔ اور اُمید ہے کہ جماعت کے علماء اور بیرونی ممالک کے مبلغ اپنے تجربہ کی بناء پر کتابوں اور ٹریکٹوں کے متعلق ٹھوس مشورہ دیں گے کہ کس قسم کی کتابیں اور کس قسم کے ٹریکٹ باہر مفید ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ جنگ کے خاتمہ کے بعد جب آمد ورفت کے لیے رستے کھلیں تو سینکڑوں قوموں میں ہماری تبلیغ شروع ہو جائے۔ اسلحہ کی جنگ کے خاتمہ پر اُدھر سے صلح کا بگل بجے اور اِدھر ہماری طرف سے تبلیغی جنگ کا بگل بجادیا جائے"۔ 1 : مسلم كتاب العلم باب رَفْعِ العِلْم و قَبْضُه )الفضل 27 اکتوبر ، 1944ء(