خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 589 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 589

خطبات محمود 589 $1944 سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اگر ان ہتھیاروں کو چھین لیا گیا تو اس کے بعد لڑائی کے لیے کسی نئی چیز کی ایجاد نہیں ہو سکے گی۔گزشتہ جنگ میں توپوں کی کثرت تھی اور خیال کیا جاتا تھا کہ اگر کسی قوم سے تو میں لے لی جائیں تو وہ لڑائی کے ناقابل ہو جاتی ہے مگر اس کے بعد ہوائی جہاز نکل ہے آئے۔اور اب موجودہ جنگ میں تو فلائنگ بم کی ایجاد سے خطرہ بہت بڑھ گیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے امن کو برباد کرنے والی ایک خطرناک ایجاد ہے جو نبی نوع انسان کو تو پوں اور ہوائی جہازوں سے بھی بڑھ کر نقصان پہنچا سکتی ہے۔جب آج تک ایجادات کا سلسلہ جاری رہا اور جنگ کے اسلحہ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے تو کسی کو کیا پتہ کہ کل کوئی ایسی گیس نکل آئے جس کا لوگوں کو علم بھی نہ ہو اور وہ آنا فانا اُن کو ہلاک کر دے۔پس یہ بالکل احمقانہ بات ہو گی اگر یہ خیال کر لیا جائے کہ فلاں ملک کو ہم نے مغلوب کر لیا ہے ، وہ ایک چھوٹاسا ملک ہے، چند لاکھ اُس کی آبادی ہے، ہتھیار اُس سے چھین لیے گئے ہیں اور اب وہ ہمارے خلاف لڑائی کے لیے کبھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔جب دلوں میں بغض اور کینہ موجود ہو اور لوگوں کے اندر یہ احساس ہو کہ ہم نے دوسری قوم سے انتقام لینا ہے تو وہ ایسے ہتھیار ایجاد و اد نہیں کرتے جن کے کارخانے لوگوں کو نظر آتے ہوں۔بلکہ وہ اس قسم کے ہتھیاروں کے بنانے میں مشغول ہو جاتے ہیں جن کے کارخانے نظر نہیں آتے اور اس طرح باوجو د ہتھیار بنانے کے وہ پکڑے نہیں جاتے۔پس ممکن ہے جب مغلوب اقوام یہ دیکھیں کہ ہمیں ایسے ہتھیار ہے بنانے نہیں دیئے جاتے جن کے کارخانے نظر آتے ہوں تو وہ کہیں آؤ ہم ایسی گیسیں دریافت کرنے میں لگ جائیں جو ملک کے ملک کو ایک لمحہ میں فنا کر دیں۔پچھلی ایجادات سے یہ بات واضح طور پر ثابت ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے دنیا میں ایجادات کا وسیع سلسلہ رکھا ہوا ہے۔پس ممکن ہے اس خصہ اور بغض اور کینہ کے نتیجہ میں کوئی قوم کسی خطرناک گیس کے تیار کرنے میں میں کامیاب ہو جائے جو ملکوں کے ملک ایک آن میں تباہ کر سکتی ہو۔اور اگر ایسی گیس ایجاد ہو گئی تو پھر سوائے اس کے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا کہ ایک دن جب دنیا سو کر اٹھے گی تو یہ آدھی دنیافتا ہو چکی ہو گی اور آدھی دنیا خوف سے کانپ رہی ہو گی۔پس یہ ایک خطرناک رو ہے جس کو روکنا ہماری جماعت کے لیے نہایت ضروری ہے اور دوستوں کا فرض ہے کہ وہ ان دنوں ہے