خطبات محمود (جلد 25) — Page 549
$1944 549 خطبات محمود عور تیں اور بچے سب مل کر اپنی طاقت صرف نہ کریں تو کیا یہ نہایت بے ایمانی کی بات ہوگی یا نہیں؟ ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ اسلام کی عزت قائم کرنا تمہارا کام ہے، خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی عزت قائم کرنا تمہارا کام ہے، خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت قائم کرنا تمہارا کام ہے۔یہ اتنا عظیم الشان کام ہے کہ اس کے لیے ہماری محنتیں اور ہماری کوششیں پاگل نہ ہونی چاہئیں۔اگر ہم اپنی طرف۔ނ اپنی تمام طاقت صرف کر دیں گے تو باقی کمی خدا تعالیٰ اپنے فضل سے پوری کر دے گا۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس کام کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوشش کریں۔ہمیں اپنی ساری باتوں کو بھول کر اسلام اور قرآن مجید کی حکومت کے قیام کے لیے اپنی ساری طاقت صرف کر دینی چاہیے۔اور ایسا زور لگانا چاہیے کہ دنیا صرف ہمارے دعوی کی وجہ سے ہمیں پاگل نہ کہے بلکہ کام کی وجہ سے بھی پاگل کہے۔ہماری کامیابی میں اتنی ہی دیر ہے ہے کہ جس طرح لوگ ہمارے دعوی کی وجہ سے ہمیں پاگل کہتے ہیں اسی طرح ہمارے کام کی وجہ ہے سے بھی ہمیں پاگل کہنے لگیں۔اگر ایسا ہو جائے اور ہم پاگلوں کی طرح اشاعت و قوتِ اسلام کے لیے کام کرنے لگیں تو ہماری کامیابی میں کوئی شک نہیں رہ جائے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ اور اُس کے فرشتے اس وقت کے انتظار میں کھڑے ہیں۔جب وہ وقت آگیا تو وہ ہماری مدد کے لیے کود پڑیں گے اور جب وہ ہمارے ساتھ مل گئے تو اسلام کی کشتی کا پار لگانا ایک مجنونانہ دعوی ( الفضل 5 اکتوبر 1944ء) نہیں بلکہ ایک سہل ترین کام ہو جائے گا"۔1 : وَوَضَعَ الْمِيزَانَ ( الرحمان:8) 2 : یونا: ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر کا ایک شہر 3 :ولدہی: تسلی۔تشقی۔