خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 516 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 516

1944ء 516 خطبات محمود غیر اللہ والے ہلتے رہتے ہیں اور بھی ایک جگہ پر نہیں ٹھہرتے۔ مگر جو اللہ کو پا لیتے ہیں وہ بھی اپنی جگہ سے نہیں ملتے چاہے زمین و آسمان ہل جائیں۔ اسی لیے فرمایا یأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً 10 جو شخص خدا تک پہنچ جاتا ہے اُس کے اندر کوئی اضطراب نہیں رہتا اور اسے طمانیت نصیب ہو جاتی ہے۔ پس أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا الله کی ترتیب والفاظ میں ایک حکمت ہے کہ انسان غیر اللہ کے واسطہ سے اللہ تک پہنچتا ہے اور اُن چیزوں سے جو غیر اللہ ہیں پہلے اُن کو اپنا مقصود سمجھ کر اُن سے رغبت رکھتا ہے۔ مگر پھر آہستہ آہستہ اُن کو چھوڑ کر اللہ تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص ایسی چیزوں سے رغبت رکھتا ہے جو غیر اللہ ہیں اور پھر اُن کو چھوڑنا نہیں چاہتا تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے سفر میں چلنے والا انسان کسی جگہ پر سستانے کے لیے بیٹھ جائے اور پھر وہاں سے نکلنے کو اس کا دل نہ چاہے تو ایسے شخص کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ اُس کے دماغ میں خرابی ہے۔ پس بچپن میں دوسری چیزوں کی طرف متوجہ ہونا اور بات ہے۔ لیکن جب انسان جو ان اور عقلمند ہو کر بھی اصل مقصود کو چھوڑ کر غیر اللہ سے رغبت رکھتا ہے تو یہ بچپن سے بھی گئی گزری بات ہے اور اُس کی ضد اور جہالت کی علامت ہے۔ جب انسان خدا تعالیٰ کا علم ہونے پر بھی غور نہ کرے اور دوسری چیزوں کی طرف متوجہ ہو تو آخر اُس کا دل سیاہ ہو جاتا ہے الفضل 16 اگست 1944ء) اور اُس پر زنگ لگ جاتا ہے"۔ 80،79 : 1 : الانعام 2 : متی باب 19 آیت 5 3 :النازعات:45 4 : العنكبوت: 70 : بخارى كتاب المناقب بَاب مَا لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ بِمَكَّةَ 6 : سیرت ابن ہشام اب نام - الجزء الاول صفحہ 464،463 مطبوعہ قاہرہ 1964ء 228 :الفجر