خطبات محمود (جلد 25) — Page 469
$1944 469 محمود قلم کر دیا جائے گا تو پہلا شخص جو تیرے کوچہ میں اپنے عشق و محبت کا اظہار کرے گا وہ میں ہوں گا۔پس " پیغام جنگ " یا " پیام دہلی " یا " شہباز " یا "زمیندار" یا " احسان" کی مخالفت کی ہمیں کوئی پروا نہیں۔ہمارے خلاف اس سے پہلے بڑے بڑے فتوے شائع کیے گئے اور ہندوستان کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک ان فتووں کی تشہیر کی گئی اور کوشش کی گئی کہ جماعت احمدیہ کو مٹادیا جائے۔مگر کیا ہم ان کے فتووں سے ڈر گئے ؟ یا ان کی مخالفتیں ہمارا کچھ بگاڑ سکیں؟ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو بلند کرنے اور آپ کی عزت کو قائم کرنے کے لیے دنیا میں کھڑے ہوئے ہیں اور ہم نے یہ کام سخت سے سخت مشکلات اور شدید سے شدید مخالفت میں بھی کیا ہے۔دشمن نے ہمیں کہا کہ تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتک کا ارتکاب کرتے ہو۔مگر یہ نہیں ہوا کہ اس مخالفت کے ڈر سے ہم نے اُن عقائد کو اختیار کر لیا ہو جو ان ظالم دشمنوں اور دین سے بیزار لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیے ہیں اور جن سے آپ کی ہتک ہوتی ہے۔بلکہ ہم انہی عقائد پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو بڑھانے کا موجب ہیں۔اگر گورنمنٹ اس مجرم پر ہم سب کو گرفتار کرلے اور ہمارے سروں پر آرے رکھ کر جسموں کو چیر ڈالے تب بھی ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو دنیا کی ہر چیز پر مقدم رکھیں ان گے اور ہم یہی کہیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے قرب کے میدان میں اپنے زور سے بڑھے ہیں۔یہ نہیں ہوا کہ خدا نے ان کو زبر دستی آگے کر دیا ہو اور باقی لوگوں کا رستہ روک لیا ہو۔پس یہ جہالت ہے کہ "زمیندار" کے ایک مضمون سے یا " پیغام جنگ " یا " پیام دیلی" اور "شہباز " یا " احسان" کے لکھنے سے ہم ڈر جائیں اور اپنے ان عقائد کو ترک کر دیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو بلند کرنے کا موجب ہیں۔ہم تو خدا کے فضل سے توپوں کے منہ کے سامنے کھڑے ہو کر بھی یہی کہنے کے لیے تیار ہیں کہ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور ہم آپ کی عزت دنیا میں قائم کر کے رہیں گے۔دنیا آج نہیں تو کل مجبور ہو گی کہ وہ منی