خطبات محمود (جلد 25) — Page 458
$1944 458 خطبات محمود۔اخلاق فاضلہ ہمارے لیے راہنمائی کا کام کر رہے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ہر قول و فعل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا کریں اور دیکھیں کہ آپ نے ہمارے سامنے کیا نمونہ پیش کیا ہے کیونکہ اخلاق کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں ہمارے لیے نمونہ موجود نہ ہو اور ہم اس کی راہنمائی میں صحیح راستہ پر نہ چل سکتے ہوں۔ایک ہندور کیس بھی میری اس تقریر میں موجود تھا۔جب لیکچر ختم ہو گیا تو ہے وہ بعد میں مجھ سے ملنے کے لیے آیا اور کہنے لگا مجھے عام طور پر مذہبی امور سے دلچسپی ہے اور جہاں بھی مجھے یہ معلوم ہو کہ مذہب کے متعلق کوئی تقریر ہونے والی ہے میں وہاں پہنچتا ہوں۔مگر اب تک اسلام کے متعلق میں نے جس قدر لیکچر نے ہیں اُن میں یہی ذکر ہو تا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال ایسے تھے ، آپ کا رنگ ایسا تھا، آپ کی آنکھیں ہے ایسی تھیں، آپ کا قد ایسا تھا۔وہ شخص ہندو تھا اور ہندو ہونے کی وجہ سے اُس کا سخت الفاظ استعمال کرنا باعث تعجب نہ تھا بلکہ اس موقع پر اس نے سخت الفاظ استعمال بھی کیے۔چنانچہ من اُس نے کہا کوئی بتائے کیا ہم عشق کرنے کے لیے ایسے مواقع پر آتے ہیں ؟ ہماری غرض تو یہ ہوتی ہے کہ ہم دیکھیں آپ نے دنیا میں آکر لوگوں کو دین کس طرح سکھایا اور ان کے اخلاق میں کی کس طرح نگہداشت کی۔مگر آج تک مجھے کہیں بھی یہ سننے کا اتفاق نہیں ہوا کہ آپ نے یہ یہ تعلیم پیش کی ہے جو اخلاق اور روحانیت کے لیے عطیہ ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے بانی اسلام کے فضائل ایک جلسہ میں سُنے۔ورنہ اب تک تو ہمیں یہی پتہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ایک کمبل اپنے جسم پر لپیٹ لیتے تھے، لمبی لمبی زلفیں تھیں، رنگ سفید می تھا اور شکل ایسی تھی، اس سے زیادہ ہمیں کچھ پتہ نہیں تھا کہ اسلام کے بانی کی کیا شکل ہے۔آج پہلی دفعہ میں نے آپ کی تقریر میں یہ باتیں سنی ہیں جس سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسلام کے ہم پانی کی کیا تعلیم تھی اور انہوں نے اپنے نمونہ سے لوگوں کے سامنے کیا کیا باتیں پیش کی ہیں۔میں میں نے معذرت کی کہ مسلمانوں میں واقع میں یہ کو تا ہی پائی جاتی ہے اور ان میں یہ کمزوری ہے ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق اور آپ کے بے مثال کارناموں کو پیش کرنے کی بجائے وہ یہی باتیں بیان کرتے رہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شکل می