خطبات محمود (جلد 25) — Page 431
1944ء 431 24 خدام الاحمدیہ میں ہر احمدی نوجوان کا شامل ہونالازمی ہے )فرمودہ 23 جون 1944ء خطبات محمود تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " اللہ تعالیٰ کے قانون میں ہمیں یہ بات نظر آتی ہے کہ جو چیزیں اپنی ضرورت کے زمانہ تک چلتی چلی جاتی ہیں اُن میں تناسل کا سلسلہ جاری نہیں ہوتا۔ مثلاً سورج ہے۔ جب تک سورج چلے گا یہ دنیا بھی اُس کے ساتھ چلے گی۔ جب سورج فنا ہو جائے گا تو اُس کے اردگرد کے جو گڑے ہیں وہ بھی فنا ہو جائیں گے ۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے سورج کے لیے تناسل کا سلسلہ جاری نہیں کیا۔ تناسل کا سلسلہ جاری کرنے کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اُس چیز کا قائم مقام پیدا ہو اور سورج کے قائم مقام کی چونکہ ضرورت نہیں اُس نے اپنے مقصد تک اپنے آپ کو لے جانا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے سلسلہ تناسل جاری نہیں کیا۔ جب وہ فنا ہو جائے گا اللہ تعالیٰ اسی طرح کا اور سورج پیدا کر دے گا۔ اسی سورج میں سے اور سورج نکالنے کی