خطبات محمود (جلد 25) — Page 398
$1944 398 ------------------- (22) خطبات محمود دینی علم نہ ہونے اور عربی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے دقتیں (فرموده 9 جون 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "چونکہ قرآن کریم عربی زبان میں ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث بھی عربی میں ہیں اور عرب اس وقت سب سے پیچھے ہیں تعلیم میں، دین میں اور دین پر عمل کرنے میں اور زیادہ تر مقابلہ جو اسلام کا غیر مذاہب سے ہو رہا ہے وہ دوسرے ممالک خاص کر ہندوستان میں ہو رہا ہے۔عرب میں دجالی فتنے اتنے زور شور سے داخل نہیں ہوئے جتنے زور سے دوسرے ممالک میں داخل ہوئے ہیں۔بوجہ عربوں میں تعلیم کی کمی کے اور بوجہ اس ملک کے غیر ذی زرع ہونے کے غیر قوموں کی توجہ کو اس نے اپنی طرف اس طرح نہیں کھینچا جس طرح دوسرے زرخیز ممالک نے کھینچا ہے۔اس وجہ سے وہ قو میں جو مختلف رنگوں میں اسلام پر حملہ آور ہیں اس کثرت سے اس ملک میں داخل نہیں ہوئیں جس کثرت سے دوسرے ممالک میں داخل ہوئی ہیں۔اس لیے اسلام اور غیر اسلام کی جنگ کا میدان