خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 30

خطبات محمود $1944 30 3 اپنے زمانہ کی اہمیت کو سمجھو اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھاؤ (فرموده 21 جنوری 1944ء بمقام لاہور) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " انسانی فطرت کچھ اس قسم کی ہے کہ انسان بار بار کے تجربہ کے باوجود وہ اپنے لیے ایک ایسی عادت اور ایسا دستور العمل نہیں بنا سکتا کہ وہ اپنے وقت پر کسی چیز کے فوائد کو حاصل ہے کر سکے۔پہلے تو وہ ایک عرصہ اس بات میں ضائع کر دیتا ہے کہ جو چیز اس کے سامنے آئی ہے آیا وہ کوئی اہمیت رکھتی بھی ہے یا نہیں رکھتی۔پھر کچھ عرصہ وہ اس بات میں گزار دیتا ہے کہ وہ چیز اگر اہمیت رکھتی ہے تو اس کی اہمیت نیک ہے یابد۔پھر جب وہ اس کی اہمیت کو سمجھ لیتا ہے مثلاً اس کے متعلق یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ وہ نیک اہمیت رکھتی ہے اُس سے فائدہ اٹھانا چاہیے تو پھر وہ ایک عرصہ اس بات کا اندازہ لگانے میں صرف کر دیتا ہے کہ وہ نیک اہمیت کتنا درجہ رکھتی ہے۔اور بسا اوقات جب وہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ نیک اہمیت اتنی اہم اور ضروری ہے کہ نہ صرف وہ موجودہ زمانہ کے لوگوں کے لیے بلکہ آئندہ آنے والے لوگوں کے لیے بھی ایک بہت بڑا خدائی فضل اور خدائی انعام ہے تو اس وقت تک وہ اہمیت رکھنے والی چیز دنیا سے گزر چکی ہے