خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 278 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 278

خطبات محمود 278 $1944 ہر انسان مرتا چلا آیا اور مرتا چلا جائے گا تو اگر کسی دن تمام انسان اکٹھے مر جائیں گے تو اس میں کونسی بڑی بات ہو جائے گی۔یہ قیامت تو میرے نزدیک ذرا بھی اہمیت نہیں رکھتی۔اگر کوئی ایک شخص بھی اس وقت بچی رہتا تو ہم کہہ سکتے تھے کہ یہ اس کے لیے بڑے صدمہ کی بات ہے ہو گی کہ اور تو سب لوگ مر جائیں گے اور وہ زندہ رہے گا۔مگر جب سارے ہی مر جائیں گے تو اس میں دکھ کی کونسی بات ہے۔بلکہ میں سمجھتا ہوں اس میں بہت بڑا سکھ ہے۔اب خاوند مرتے ہیں تو ان کی عورتیں بیوہ رہ جاتی ہیں۔بیویاں مرتی ہیں تو ان کے خاوند رنڈوے رہ جاتے ہیں، بھائی مرتا ہے تو دوسرے بھائی صدمہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا ایک بھائی جاتا رہا۔بچے مرتے ہیں تو ماں باپ کو صدمہ ہوتا ہے۔ماں باپ مرتے ہیں تو بچے یتیم رہ جاتے ہیں۔غرض ہزاروں دکھ اور مصیبتیں وارد ہو جاتی ہیں۔مگر اس وقت کیسا آرام ہو گا کہ سب لوگ یکدم مر جائیں گے اور صدمہ اٹھانے والا کوئی باقی نہیں رہے گا۔پس اصل قیامت یہی ہے کہ مرنے والے مر جاتے ہیں مگر ان کے عزیزوں اور رشتہ داروں میں سے جو لوگ رہ جاتے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں رہتا، کوئی اُن کا مونس اور غم خوار نہیں رہتا۔ماں باپ مرتے ہیں تو بچے رہ جاتے ہیں جو روٹیوں کے محتاج ہوتے ہیں اور در بدر دھکے کھاتے پھرتے ہیں۔خاوند مر جاتے ہیں تو ان کی عورتیں ایسی حالت میں رہ جاتی ہیں کہ ان کی دلداری کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔خاوند رہ جاتے ہیں اور ان کی محبت کرنے والی بیویاں اُن سے رخصت ہو جاتی ہیں۔ماں باپ رہ جاتے ہیں مگر ان کے دلوں کی ٹھنڈک اور ان کے ساتھ کھیلنے والے بچے فوت ہو جاتے ہیں۔بھائی رہ جاتا ہے مگر اس کا دوسرا بھائی جو اس کے لیے بازو کی حیثیت رکھتا ہے فوت ہو جاتا اور اس کا بازو کٹ جاتا ہے۔دوست رہ جاتے ہیں مگر ایسی حالت میں جبکہ ان کا مونس و غمگسار دوست فوت ہو چکا ہوتا ہے۔پس یہ ایک قیامت ہے جو لوگوں پر آتی ہے۔مگر وہ بھی کیا ہے قیامت ہے جب سب لوگ اکٹھے مر جائیں گے اس کے آنے پر بھلا کسی کو کیا غم ہو سکتا ہے۔تو در حقیقت بڑی قیامت وہ ہوتی ہے جب خدا کا نبی کسی قوم میں سے گزر جاتا ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو یہ ایک بہت بڑی قیامت تھی جو دنیا پر آئی۔پھر درجہ بدرجہ امت محمدیہ میں اور لوگوں کے مرنے پر بھی مختلف اوقات میں قیامت ہے