خطبات محمود (جلد 25) — Page 225
1944ء 225 خطبات محمود اللہ تعالیٰ میری زندگی میں ہی فتح دلانا چاہتا ہے۔ اس لیے وہ چاہتا ہے کہ ہم جلدی جلدی آگے بڑھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی میں بھی ہے کہ وہ جلد جلد بڑھے گا اور قدرت اور فضل و رحمت کا نشان قرار دیا گیا ہے ۔ 4 پس فتح کا دن وہی دیکھ سکتا ہے جو جلدی چلنے کی کوشش کرے اور میرے قدم کے ساتھ قدم ملانے کی کوشش کرے۔ اے میرے رب ! تو مجھے اور بھی زیادہ تیز چلنے کی اور جماعت کو میرے قدم سے قدم ملانے کی توفیق بخش اللهُمَّ آمِينَ"۔ ( الفضل 31 مارچ 1944ء) 103 :1 :التوبة 2 : تاریخ الخلفاء للسیوطی صفحہ 70۔ مطبع سرکاری لاہور 1870ء 111 :3 : التوبة 4 : اشتہار 20 فروری 1886ء مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 96،95