خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 195 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 195

خطبات محمود 195 $1944 سمجھائیں۔یہ نماز باجماعت پوری پابندی سے ادا کیا کرے۔میر محمد اسحق صاحب مجھ دو سال چھوٹے ہیں اور بچپن میں چونکہ ہم اکٹھے کھیلا کرتے تھے اور ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب کی طبیعت بہت تیز تھی اس لیے وہ میر محمد اسحاق صاحب کو ناراض ہوا کرتے تھے اور سختی سے انہیں نماز پڑھنے کے لیے کہا کرتے تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کسی نے میرے متعلق یہ شکایت کی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ایک تو میر صاحب کی نماز پڑھتا ہے۔اب میں نہیں چاہتا کہ دوسر امیری نماز پڑھے۔میں یہی چاہتا ہوں کہ وہ خدا کی نماز پڑھا کرے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے نماز پڑھنے کے متعلق کبھی نہیں کہا۔میں خود ہی تمام نمازیں پڑھ لیا کرتا تھا۔لیکن اُس دن شاید میری غفلت کو اللہ تعالیٰ دور کرنا چاہتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے دیکھ کر کہا کہ محمود ادھر آؤ! میں گیا تو آپ نے فرمایا تم جمعہ پڑھنے نہیں گئے ؟ میں نے کہا میں گیا تو تھا مگر معلوم ہوا کہ مسجد بھری ہوئی ہے وہاں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔میں نے کہنے کو تو یہ کہہ دیا مگر اپنے دل میں سخت ڈرا کہ میں نے دوسرے کی بات پر کیوں اعتبار کر لیا۔معلوم نہیں اُس نے جھوٹ کہا ہے یا سچ کہا ہے۔اگر اُس نے سچ بولا ہے تب تو خیر۔لیکن اگر اُس نے جھوٹ بولا ہے تو چونکہ اسی کی بات میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے بیان کر دی ہے اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھ سے ناراض ہوں گے کہ تم نے جھوٹ کیوں بولا۔غرض میں اپنے دل میں سخت خائف ہوا کہ آج نہ معلوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کیا فرماتے ہیں۔اتنے میں نماز پڑھ کر مولوی عبد الکریم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عیادت کے لیے آئے۔میں قریب ہی اِدھر اُدھر منڈلا رہا تھا کہ دیکھوں آج کیا بنتا ہے۔اُن کے آتے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن سے سوال کیا کہ آج جمعہ میں لوگ زیادہ آئے تھے اور مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گنجائش نہیں رہی تھی ؟ میرا دل ہے تو یہ سنتے ہی بیٹھ گیا کہ خبر نہیں۔اُس شخص نے مجھ سے بچ کہا تھا یا جھوٹ کہا تھا۔مگر اللہ تعالیٰ ہے نے میری عزت رکھ لی۔مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم میں خدا تعالیٰ کے احسانات پر